1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فیڈرر کو اپ سیٹ شکست

11 نومبر 2008

اے پی ٹی ماسٹر کپ میں فرانسیسی کھلاڑی سیموں نے عالمی نمبر دو فیڈرر کو اپ سیٹ شکست دے دی۔اینڈی مرے نے اپنا میچ جیت کر ماسٹر کپ کا کامیابی سے آغاز کیا۔

https://p.dw.com/p/Frv7
روجر فیڈرر ، عالمی نمبر ایک رافائل ندال کے ساتھ۔ رافائل نادال ان دنوں گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہیںتصویر: picture-alliance /dpa

شنگھائی میں جاری ایونٹ کے ریڈ گروپ میں عالمی نمبر دس جے ایل سیموں Gill Simonاور سوئٹزرلینڈ کے روجر فیڈرر کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ فیڈرر نے میچ کا آغاز شاندار انداز میں میں کیا اور پہلا سیٹ جیت کرسبقت حاصل کرلی۔

دوسرے سیٹ میں سیموں نے فائٹ بیک کرتے ہوئے فیڈرر کے سارے حربے ناکام بنا دیے۔ فرنچ کھلاڑی نے یہ سیٹ جیت کر مقابلہ برابر کر دیا۔

تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں بھی سیموں نے فیڈرر کی ایک نہ چلنے دی۔ سیموں کی فتح کا سکور4-6 ,6-4 اور6-3 رہا۔

ریڈ گروپ کے ایک اور میچ میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے امریکا کے اینڈی راڈک کو6-4 اور 6-1 سے شکست دی۔