1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فٹ بال ورلڈ کپ: روس نے اسپین کو باہر کر دیا

1 جولائی 2018

روس کی میزبانی میں جاری ورلڈ کپ میں ناک آؤٹ اسٹیج شروع ہو گیا ہے۔ اس راؤنڈ میں ارجنٹائن، پرتگال اور اسپین کی ٹیمیں باہر ہو چکی ہیں۔

https://p.dw.com/p/30dnF
Fußball WM 2018 Spanien vs Russland
تصویر: Reuters/C. Recine

پہلی جولائی کو میزبان روس نے ہسپانوی ٹیم کا زوردار مقابلہ کیا۔ میچ کے پہلے ہاف میں روسی کھلاڑی اگناشیوچ نے اپنے گول میں بال پھینک کر اسپین کو برتری دلا دی۔ بعد میں روسی ٹیم کے زور دار حملے دوران اسپین کے کھلاڑی پیکے کے فاؤل پر روسی ٹیم نے پینلٹی کک پر گول کر دیا۔

پہلا ہاف ایک گول سے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں اسپین کی جانب سے حملے تو بہت ہوئے لیکن گول نہ نکل سکا اور فیصلہ کُن گول میچ کے اضافی وقت میں بھی نہ حاصل ہوا۔ اسپین نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن یہ روسی دفاع میں دراڑ پیدا نہ کر سکا۔ دو گھنٹوں کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا۔

Fußball WM 2018 Spanien vs Russland
روسی ٹیم نے پنالٹی ککس پر اسپین کو شکست دوچار کر دیاتصویر: Reuters/G. Dukor

روس اور اسپین کی ٹیموں کا ناک آؤٹ مرحلے کا میچ انجام کار گول کیپر کی صلاحیتوں پر پہنچ گیا۔ اسپین کی جانب سے پانچ میں سے تین پینلٹی ککس روسی گول کیپر آکینفیف نے روک لیں جبکہ روس کی جانب سے چار پینلٹی ککس گول میں ڈالی گئیں۔ روس کی ٹیم اب کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔

چودہ جون سے شروع فٹ بال ورلڈ کپ کا دوسرا مرحلہ جو پری کوارٹر فائنل یا سولہ ٹیموں کی وجہ سے راؤنڈ سِکسٹین کہلاتا ہے، تیس جون سے شروع ہوا۔ اس کے پہلے ہی دن دو اہم ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔ لیونل میسی کی ارجنٹائن اور کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال اپنے اپنے میچ جیتنے سے قاصر رہیں۔

ارجنٹائنی ٹیم کو فرانس نے دو کے مقالے میں چار گول سے ہرایا۔ فرانسیسی ٹیم کے افریقی نژاد انیس سالہ کیلیان مباپے نے دو گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار کیا۔ تیس جون کو لاطینی امریکی ملک یوروگوائے نے یورپی ملک پرتگال کی مضبوط ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا۔ یوروگوائے کی جانب سے دونوں گول اسٹرائیکر ایڈینسن کاوانی نے کیے۔