1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فرنچ اوپن: سیمی فائنل مرحلے میں

عابد حسین / افسر اعوان4 جون 2009

سال رواں میں ٹینس کھیل کا دوسرا بڑا اور اہم ٹورنامنٹ اب اختتام کے قریب ہے۔ سیمی فائنل اور فائنل، اِس کے بعد مردوں اور خواتین کے چیمپئن کھلاڑیوں کے نام سب کو پتہ چل جائیں گے۔ ٹورنامنٹ اتوار کو اپنی منزل پر پہنچ جائے گا۔

https://p.dw.com/p/I35s
عالمی نبمر ایک دینارا سافینا، آج پہلے سیمی فائنل میں حصہ لیں گی۔تصویر: AP

فرنچ اوپن میں سیمی فائنلز مقابلے آج سے شروع ہو رہے ہیں۔ اس مرحلے میں عالمی نمبر ایک روسی کھلاڑی دینارا سافینا کا میچ سلوواکیہ کی Dominika Cibulvoka سے ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے اِس میچ سے قبل دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں میں سافینا کو کامیابی ملی تھی۔ کچھ حلقوں کا خیال ہے کہ سلوواکیہ کی کھلاڑی اگر میچ جیت جاتی ہے تو یہ حیرانی کی بات ہو گی کیونکہ دینارا سافینا آج کل انتہائی زوردار فارم میں ہیں۔ سیمی فائنل مرحلے سے قبل ہی ماہرین کا خیال ہے کہ ہفتہ کو فرنچ اوپن میں خواتین کا فائنل دونوں روسی کھلاڑیوں کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔ سیمی فائنل میں کھیلا جانے والا دوسرا میچ میں سویٹلانا کزنٹسوا کا مقابلہ آسٹریلیا کی Samantha Stosur کے درمیان ہوگا۔

Roger Federer
راجر فیڈررتصویر: AP

مردوں کے سیمی فائنل میں پہلا میچ سویڈن کے رابن سوڈرلنگ اور چلی کے فرنانڈو گونزالیز کے درمیان ہوگا۔ یہ میچ شائقین ٹینس کے لئے خاصی دلچسپی کا حامل ہوسکتا ہے اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان زوردار شارٹس دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔ اِس میچ میں ماہرین کا خیال ہے کہ چلی کے فرنانڈو گونزالیز کو اپنے مخالف سوڈرلنگ پر کسی حد تک سبقت حاصل ہے۔ اس مرحلے میں دوسرا سیمی فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کا مقابلہ ارجنٹائن کے Juan Martin del Potro سے ہوگا۔ سیمی فائنلز کا مرحلہ جمعہ کے روز مکمل ہوجائےگا۔

فرنچ اوپن میں خواتین کا فائنل ہفتہ اور مردوں کا فائنل میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔ اِس ٹورنامنٹ کے بعد اگلا گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ ویمبلڈن، برطانیہ کے شہر لندن میں اِس ماہ کی بائیس تاریخ سے شروع ہو رہا ہے۔

پچھلی صدی کی آخری دہائی میں موسیقی کی دنیا میں امریکی سرزمین سے ایک میوزیکل بینڈ ابھرا تھا جو New Kid on the Block کہلاتا تھا۔ دلچسپ نام کے حامل اِس گروپ کا حوالہ ٹینس کے ساتھ یوں جوڑا جا سکتا ہے کہ اِس گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں وکٹری سٹینڈ پر نئے کھلاڑی سامنے آ سکتے ہیں۔ اب یہ دیکھنا ہے کہ راجر فیڈرر ہمت کے شناور نکلتے ہیں یا قسمت کے دھنی۔ یہ وقت ہی بتائے گا کہ وہ چودہویں گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیت سکتے ہیں یا نہیں۔ ٹینس ماہرین کے مطابق رافائل ندال کی عدم موجودگی میں اُن کو اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر ضرور ایسا کرنا چاہئیے۔