1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فرنچ اوپن: سیرینا ولیمز بھی ٹورنامنٹ سے باہر

3 جون 2010

ٹینس کے دوسرے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں مسلسل اپ سیٹ سامنے آ رہے ہیں، راجر فیڈرر کے بعد اب خواتین کی عالمی نمبر ایک امریکی کھلاڑی سیرینا ولیمز بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں ہیں۔

https://p.dw.com/p/NgA2
سیرینا ولیمزتصویر: AP

فرنچ اوپن میں تیسرے مرحلے کے بعد سے مسلسل اپ سیٹ ہو رہے ہیں۔ ان میں راجر فیڈرر، جوکووچ، ولیمز سسٹرز، کزنٹسووا، جسٹن ہینن، ووصنیاکی اور شاراپووا سمیت کئی دوسرے اہم کھلاڑی کی شکستیں شامل ہیں۔

وینس ولیمز کی فرنچ اوپن میں شکست کے بعد امریکی شائقین کو یقین تھا کہ عالمی نمبر ایک سیرینا ولیمز یقینی طور پر ٹورنامنٹ کی فاتح بن جائیں گی لیکن بدھ کو ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔ اچھا خاصا کھیلتے کھیلتے سیرینا ولیمز نے ہارنا شروع کردیا۔ کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریلوی خاتون کھلاڑی سٹوسر سے ہارنے کے بعد سیرینا ولیمز کا کہنا تھا کہ اگر وہ صرف دو منٹ بہتر کھیل پیش کرتی تو وہ اب سیمی فائنل میں ہو تیں، سیرینا ولیمز کی بہن وینس ولیمز پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ دونوں بہنوں کو فرنچ اوپن کے شروع ہونے سے قبل ٹورنامنٹ کی پہلی اور دوسری پسندیدہ ترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

Rafael Nadal gewinnt zum dritten Mal French Open
رافاعیل نادال سیمی فائنل تک پہنچ گئے ہیںتصویر: AP

مردوں کے عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کو بھی کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اگر رافاعیل نادال ٹورنامنٹ جیت جاتے ہیں تو راجر فیڈرر کی عالمی نمبر ایک کی پوزیشن بھی ختم ہو جائے گی۔ رافاعیل نادال، کوارٹر فائنل مرحلے کو جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ بظاہر ان کا رستہ آسان دکھائی دے رہا ہے، لیکن ڈنمارک کے رابن سوڈرلنگ ابھی تک خطرناک کھلاڑی کے طورسخت حریف ثابت ہوئے ہیں۔ کوارٹر فائنل میں ایک اور اپ سیٹ سیربیا کے عالمی نمبر تین نوواک جوکووچ کی شکست ہے۔

خواتین کے سیمی فائنل مقابلوں میں روس کے ایلینا ڈیمنٹیوا کا مقابلہ اطالوی کھلاڑی فرانسیسکا شیا وونے سے ہو گا۔ دوسرے سیمی فائنل میں سیربیا کی خاتون کھلاڑی ژالینا ژانکووچ کو آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر کا سامنا کرنا ہے۔ آسٹریلوی کھلاڑی سٹوسرفرنچ اوپن میں اب جائنٹ کلر بن چکی ہے۔ پری کوارٹر فائنل میں انہوں نے بیلجیم کی جسٹن ہینن کو ہرایا اور کوارٹر فائنل میں سیرینا ولیمز کو مات دی۔

مردوں کے سیمی فائنل میں ہسپانوی کھلاڑی رافاعیل نادال کا مقابلہ آسٹریا کے ژورگن مالٹسر سے ہو گا اور دوسرے سیمی فائنل میں ڈنمارک کے رابن سوڈرلنگ کو چیک جمہوریہ کے ٹوماس بیردیش کا سامنا ہے۔

فرنچ اوپن میں امریکی خاتون سٹار کھلاڑی سیرینا ولیمز تیرہویں گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کو جیتنے کی خواہش رکھتی تھیں۔ اسی طرح راجر فیڈرر اگر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لیتے تو وہ مسلسل 23 ویں گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل کھیلتے۔

ٹینس کے دوسرے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ فرنچ اوپن کی آخری مرحلےکا آغاز جمعرات سے ہو رہا ہے، اس دوران خواتین کے سیمی فائنل میچ کھیلے جائیں گے۔ مردوں کے دوسیمی فائنل میچ جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔ خواتین کا فائنل میچ ہفتہ کے روز اور اتوار کو مردوں کا فائنل ہو گا۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: عاطف بلوچ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید