1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فرقہ واريت، غربت، بےیقینی: پاکستان چھوڑنے کی کافی وجوہات؟

عاصم سليم9 اکتوبر 2015

يورپ کو اس وقت مہاجرين کے جس بحران کا سامنا ہے، اس میں شام، عراق اور افریقہ سے تو لاکھوں انسان يورپ کا رخ کر ہی رہے ہيں لیکن ساتھ ہی افغانستان اور پاکستان سے بھی ہزارہا تارکین وطن بھی پناہ کی تلاش میں یورپ پہنچ رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/1GlnD
تصویر: AFP/Getty Images

اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرين UNHCR کے مطابق رواں سال جنوری سے اگست کے مہینے تک 13 ہزار سے زائد پاکستانی سياسی پناہ کے ليے ترکی اور يونان کے راستے مغربی يورپ پہنچ چکے تھے۔ ایسے پاکستانی تارکین وطن کے بقول وہ اپنا گھر بار چھوڑنے کا فیصلہ بظاہر اقليتوں کے خلاف جرائم، مذہبی اور معاشرتی عدم برداشت، سياسی عدم استحکام یا پھر غربت اور بے روزگاری جیسے مسائل سے نجات کے لیے کرتے ہیں۔ اپنے مقصد کے حصول کے لیے پھر وہ انتہائی حد تک تکالیف اور خطرات کا سامنا بھی کرتے ہیں۔

پاکستان ميں نظر آنے والے سبھی اہم حالات و واقعات پر ڈی ڈبليو کی جانب سے باقاعدگی سے رپورٹیں، تبصرے اور جائزے شائع کیے جاتے ہیں۔ اس رپورٹ کے نیچے ہم پاکستان سے متعلق اپنے کئی مضامین کے لنکس شائع کر رہے ہیں، جن کے بارے میں ہماری خواہش ہے کہ آپ انہیں پڑھ کر اس موضوع پر اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں۔ مثال کے طور پر اس بارے میں کہ کيا پاکستان میں موجودہ مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا واحد راستہ صرف غير قانونی مہاجرت ہی ہے؟

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں