1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فارمولا ون : پوائنٹ سسٹم میں تبدیلی کی تجویز

6 مارچ 2009

فارمولا ون موٹر ریسنگ کی سالانہ چیمپئین شپ میں شامل ٹیموں نے تجویز پیش کی ہے کہ ان مقابلوں کے پوائنٹ سسٹم میں تبدیلی جیتنے والوں کے لئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے اور یوں F1کی مجموعی ساکھ بھی بہتر ہو سکتی ہے۔

https://p.dw.com/p/H6yp
فارمولا ون موٹر ریسنگ کے سیزن کا آغاز سے ہو رہا ہے29تصویر: AP

فارمولا ون موٹر ریسنگ کی سالانہ چیمپئین شپ میں حصہ لینے والی ٹیموں نے تجویز پیش کی ہے کہ ان مقابلوں کے پوائنٹ سسٹم میں تبدیلی جیتنے والوں کے لئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے اور یوں ان مقابلوں کی مجموعی ساکھ بھی بہتر ہو سکتی ہے۔

جنیوا میں میکلارن ٹیم کے مارٹن وائٹ مارش نے فارمولا ون چیمپئین شپ میں شامل ٹیمیوں کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد کہا کہ سکورنگ سسٹم میں تبدیلی سے متعلق پیش کی گئی تجویز کے مطابق جیتنے والے ڈرائیوروں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں دس کی بجائے 12 پوائنٹس دئیے جانا چاہئیں۔

وائٹ مارش کے مطابق اس تجویز کو انٹرنیشنل آٹوموبائل فیڈریشن کی گورننگ کونسل کے اس ماہ ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا جا چکا ہے۔ افر یہ تجویز مان لی جاتی ہے تو جیتنے والے ڈرائیوروں کی ترتیب کے مطابق اسکور موجود اسکور 10-8-6-5-4-3-2-1 تبدیل ہو کر 12-9-7-5-4-3-2-1 ہو جائے گا۔

اس سال فارمولا ون کا سیزن آسٹریلین گراں پری کی صورت میں 29 مارچ سے میلبورن شروع ہو گا۔

Der deutsche Formel 1 Ferrari-Fahrer Michael Schumacher ist vorzeitig Weltmeister
فارمولا ون کے عالمی شہرت یافتہ جرمن ڈرائیورMichael Schumacherتصویر: AP

مارٹن وائٹ مارش نے کہا کہ کسی بھی گراں پری کے قواعد و ضوابط میں کسی بھی تبدیلی سے قبل دنیا بھر میں اس کھیل سے وابستہ افراد سےایک بین الاقوامی سروے کے ذریعے ان کی رائے لی جائے گی اور اس کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

میکلارن ٹیم کے اس عہدیدار کے بقول FIA کے پاس اس وقت بھی فارمولا ون ریسنگ کے شعبے میں کم از کم ایسی آٹھ تجاویز موجود ہیں جن پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ F1 ڈرائیوروں کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک تجویز یہ بھی ہے کہ فارمولا ون موٹر ریسنگ میں اولمپک طرز کا تمغے دئیے جانے کا طریقہ کار متعارف کرایا جائے اور پھر کسی بھی سیزن میں سب سے زیادہ تمغے جیتنے والے ڈرائیور کو ہی سال کا عالمی چیمئین قرار دیا جائے۔