1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 300سے زائد ہلاک

خبر رساں ادارے29 دسمبر 2008

اسرائیلی حکام کے مطابق جیٹ طیاروں نے غزہ میں حماس کے کئی ٹھکانوں پر آج پیر کے روز بھی بمباری کی۔ گُزشتہ تین روز سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 300 سے زائد فلسطینی ہلاک اور تقریباً 700 زخمی ہوگئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/GOhO
اسرائیلی جیٹ طیاروں نے حماس کے زیر کنٹرول اسلامک یونیورسٹی کو بھی حملے کا نشانہ بنایاتصویر: AP

اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے امداد UNRWA کے مطابق اسرائیل کے فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں متعدد شہری بھی شامل ہیں۔ UNRWA نے ہسپتال اور طبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں اب تک تقریباً ایک سو شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

Gaza Angriff Israel
جنوبی غزہ پٹی میں پناہ گزین کیمپ پر حملے کے بعد یہ فلسطینی شہری محفوظ مقامات کی طرف جانے کی کوشش میںتصویر: AP

غزہ پر کنٹرول کرنے والی تنظیم حماس تحریک نے اسرائیل کے حملوں کا بھرپور جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے آج پیر کو غزہ کی وزارت داخلہ کی عمارت پر حملے کئے ہیں تاہم ان میں جانی نقصان ہوا ہے یا نہیں اس بارے میں تفصیلات موجود نہیں ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تشّدد کے خاتمے کا پُر زور مطالبہ کیا ہے لیکن امریکی صدر جارج بُش کی انتظامیہ نے حماس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے جلد فائر بندی پر راضی ہوجانا چاہیے۔

دوسری طرف مصری وزیر خارجہ احمد ابو الغیط نے ترکی کے دورے پر کہا ہے کہ اسرائیل کو ’’ فلسطینیوں کے خلاف ہلاکت خیز کارروائیاں بند کردینی چاہیں۔‘‘

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں