1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عمران خان کی اپنی روحانی پیرنی سے شادی؟ خبر ہے گرم

صائمہ حیدر
6 جنوری 2018

پاکستانی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر پاکستان کی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی تیسری مبینہ شادی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ تاہم عمران خان کے قریبی ساتھیوں نے اس خبر کی صداقت سے انکار کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/2qQbI
Bildergalerie Pakistan Cricket-Spieler und Politiker Imran Khan
تصویر: dapd

پاکستانی انگریزی روزنامے دی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے چئیر مین عمران خان نے خفیہ طور پر تیسری شادی کر لی ہے۔ اخبار نے معتبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ عمران خان نے یکم جنوری سن 2018 کی شب اپنی روحانی رہنما سے نکاح کیا اور اگلے روز صبح انسداد دہشت گردی کی عدالت میں حاضر ہونے اسلام آباد پہنچ گئے۔

'دی نیوز‘ اخبار کے مطابق عمران خان کا چند سال قبل روحانی رہنمائی کے سلسلے میں ایک خاتون سے ملنا جلنا ہوا تھا جو شادی پر منتج ہوا۔ اخبار کے مطابق اگرچہ خان کے قریبی ساتھیوں نے اس خبر کی تردید کی ہے لیکن مبینہ طور پر نکاح پڑھانے والے مفتی سعید سے جب اس انگریزی روز نامے نے رابطہ کیا تو انہوں نے تردید یا تصدیق کے بجائے صرف اتنا کہا،’’ میں اس معاملے پر کوئی بات نہیں کروں گا۔ برائے مہربانی میری معذرت قبول کریں۔‘‘

پاکستانی روزنامے ’ ڈان نیوز‘ نے بھی عمران خان کی مبینہ شادی پر اُن کے معتمد ساتھیوں کی جانب سے سختی سے تردید کی خبر دی ہے۔ لیکن ساتھ ہی اِن اخبارات کا یہ بھی لکھنا ہے کہ سن 2015 میں جب ٹی وی اینکر ریحام خان کے ساتھ پی ٹی آئی کے سربراہ کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ پر گردش کی تھیں تب بھی پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں نے اس خبر سے انکار ہی کیا تھا تاہم بعد میں یہ خبر سچ ثابت ہوئی تھی۔

پاکستان میں اخبارات اور ٹی وی چینلز کے علاوہ سوشل میڈیا کی ویب سائٹوں پر بھی اس حوالے سے ٹویٹ پیغامات اور آرا کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے۔

تجزیہ کار اور ٹویٹر صارفہ ماروی سرمد نے اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کچھ اس طرح کیا ہے۔