1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عراق میں ہلاکتوں کی روزانہ اوسط ایک سو بیس

Gowhar Nazir10 جنوری 2008

عالمی ادارہءصحت‘ WHO‘ کے مطابق مارچ سن دو ہزار تین میں عراق میں امریکی فوجی مداخلت کے بعد کے تین برسوں میں ایک لاکھ اکیاون‘ (1,51,000)ہزار عراقی شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

https://p.dw.com/p/DYFW
تصویر: AP

یہ بات ایک سروے میں سامنے آئی ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہءصحت اور عراقی حکومت کے مشترکہ سروے کے ان اعدادوشمار کے مطابق روزانہ ایک سو بیس عراقی شہری تشّدد کے نتیجے میں ہلاک ہوجاتے ہیں۔

سروے میں جن اعداد وشمار کا ذکر ہے وہ امریکہ کی JOHN HOPKINS یونیورسٹی کے جمع کردہ اعداد وشمار کا صرف ایک چوتھائی حصہ بنتے ہیں۔

عالمی ادارہءصحت کے سروے کے مطابق عراق پر امریکی حملے کے بعد سے جون دو ہزار چھہ تک پرتشدد واقعات میں شہری ہلاکتوں کی کل تعداد ایک لاکھ چار ہزار اور دو لاکھ تئیس ہزار تک کے درمیان ہوسکتی ہے۔

یہ رپورٹ عراق میں خون ریزی کے حوالے سے اب تک جاری کی جانے والی دیگر رپورٹوں کے مقابلے میں سب سے مستند تصور کی جاتی ہے۔

عراقی وزیر برائے صحت صالح الحسنوی نے WHOکے دستاویز کو قابل یقین قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ عراق میں تباہی چونکہ بڑے پیمانے پر ہوئی ہے لہٰذا رپورٹ کے اعداد وشمار پر کوئی شک نہیں کیا جاسکتا ہے۔

عراق میں امریکی مداخلت کے بعد سے ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی مجموعی تعداد اب قریب چار ہزار ہوچکی ہے۔دیگر ملکوں کے بھی اب تک بہت سے فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جن کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔