1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عالمی مالیاتی بحران اپ ڈیٹ: بینکوں کے بعد ملکوں میں کساد بازاری کے امکانات

8 اکتوبر 2008

امریکی مالیاتی بحران اب عالمی مالیاتی بحران کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ اِس بحران کے سامنے مالیاتی اداروں کے گھٹنے ٹیکنے کے بعد اب کئی ملک بے بس دکھائی دے رہے ہیں اور کئی ملکوں کی اقتصادیت متزلزل ہیں۔

https://p.dw.com/p/FWJV
امریکی مالیاتی منڈی میں مندی کو دیکھنے کا حوصلہ ختم ہوتا ہواتصویر: AP

عالمی اقتصادی بحران کے پھیلنے کے خدشات اور گہرے ہونے لگے ہیں۔ یورپی ملک آئس لینڈ کی اقتصادی صورت حال انتہائی دگرگوں ہو گئی ہے۔ وہاں کے سب سے بڑے بینک نے شدید مالیاتی دباؤ کی وجہ سے سویڈن سے قرضہ حاصل کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ ایک اور بینک Glitnir روس سے قرضہ لینے کی کوششوں میں ہے۔

Bankenpleiten in Island
یورپی ملک آئس لینڈ کے دیوالیہ ہونے کے قریب ایک اہم بینک کی عمارت سے باہر نکلتا ہوا کھاتے دار۔تصویر: AP

آئس لینڈ کی حکومت پہلے ہی ہنگامی مالیاتی بل کی منظوری دے چکی ہے۔ روس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ آئس لینڈ کی مالی مشکلات کے حوالے سے روانہ کی جانے والی درخواست کا مثبت جواب دے گا۔ اِس سے پہلے آئر لینڈ میں اقتصادی کساد بازاری کا حکومتی اعتراف سامنے آ چکا ہے۔

EU Finanzgipfel in Paris
برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن، فرانسیسی صدر سارکوزی اور جرمن چانسلر میرکل کے ساتھ مالیاتی بحران کے حوالے سےمشورت میں مصروفتصویر: AP

برطانیہ کی حکومت نے بھی اپنے بینکوں کے لئے امدادی پیکج کا اعلان کردیا ہے۔ اِس ضمن میں اٹھاسی ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا گیا ہے جو ابتداء میں آٹھ بڑے بینکوں سمیت تعمیراتی اداروں کو دیئے جائیں گے۔ برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن کو اُمید ہے کہ اِس فیصلے سے برطانوی بینکنگ نظام کو استحکام حاصل ہو گا۔ لیکن دوسری جانب لندی بازار حصص میں مندی دیکھنے میں آئی ۔

Japan Börse steigender Ölpreis fallende Kurse
ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں پیدا ہونے والی کچھ عرصہ پہلے کی مندی کا گراف، آج کل بھی ایسی صورت حال پیدا ہے۔تصویر: AP

دوسری جانب ایشیائی مالی منڈیوں میں لین دین میں نیزی کی جگہ منی غالب ہے۔ جاپان میں چھ فی صدتک حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جو پچھلے پانچ سالوں میں سب سے زیادہ تھا اور اِس میں چھ سو پوائنٹ کم ہوئے جو اربوں ڈالر بنتے ہیں۔ ایسا ہی بھارتی سٹاک مارکیٹ میں دیکھا گیا۔ ممبئی سٹاک مارکیٹ میں سات سو کے قریب پوايٹ کم ہوئے۔ ہانگ کانگ اور آسٹریلوی منڈیوں کا بھی ایسا ہی حال ہے۔ آسٹریلیا میں شرح سود میں کمی کے باوجود مندی جاری ہے اور عدم استحکام کم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔

US-Finanzminister Henry Paulson und Notenbankchef Ben Bernanke stellen US-Rettungsplan für Finanzbranche vor Debatte des Bankenausschusses des US-Senats
امریکی مرکزی ریزرو بینک کے سربراہ بن بر نانکے، امریکی وزیر خزانہ ہنری پال سن کے ہمراہتصویر: AP

اِس بحرانی کیفیت کی وجہ سے کے باعث گزشتہ روز امریکی مالی منڈی ڈاؤ جونز میں انتہائی مندی دیکھنے میں آئی جو برسوں میں پہلی بار ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ پانچ سالوں میں ڈاؤ جونز انتہائی کم پوائنٹس پر بند ہوا۔ پچھلے پانچ دِنوں میں چودہ سو پوائنٹ کم ہو چکے ہیں۔ ٹھیک ایک سال قبل سے اب تک اِس سٹاک مارکیٹ میں تینتیس فی صد حصص کی قیمت میں کمی واقع ہو ئی ہے۔

دوسری طرف امریکی ریزرو بینک کے سربراہ Ben Nernanke نے اپنے ملک کے خاص و عام کو خبر دار کیا ہے کہ مالیاتی بحران طوالت پکڑ سکتا ہے اور امریکی اقتصادیات کو مشکل کا سامنا ہے۔ اِس بحران کے تناظر میں اگلنے دِنوں میں شرح منافع میں کمی کا بھی اُنہوں نے عندیہ دیا ہے۔ ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ سودی شرح منافع میں کٹوتی کا صحیح وقت آ گیا ہے اور اِس سے مارکیٹوں میں اعتماد بحال ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان گو عالمی اقتصادی منظر نامے پر ایک چھوٹے حجم کی اقتصادیات ہے لیکن وہاں بھی عالمی مالیاتی بحران کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ پاکستان کے شہر کراچی میں قائم سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی رہی۔ روپے کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔