1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عالمی اقتصادی بحران مزید گمبھیر

خبر رساں ادارے22 دسمبر 2008

حکومتوں کی طرف سے غیر معمولی مالیاتی پیکیجوں اور معیشت میں استحکام لانے کے نئے مجوزہ منصوبوں کے باوجود موجودہ عالمی اقتصادی بحران مزید گہرا ہوتا چلا جارہا ہے۔

https://p.dw.com/p/GLJg
ایک راہگیر جاپان کی سٹاک ایکسچینج کے الیٹرانک بورڈ کی طرف دیکھ رہا ہےتصویر: AP

پیر کے روز دنیا کی دوسری بڑی معیشت جاپان نے خبردار کیا کہ اس کی معیشت مسلسل عدم استحکام کا شکار ہوتی چلی جارہی ہے۔ دنیا بھر میں جاپان کے برآمدات میں ریکارڑ کمی واقع ہوئی ہے۔

Toyota Corolla Verso
دنیا بھر میں جاپان کی موٹر ساز کمپنی ٹویوٹا کی موٹر کاروں کی سیلز میں زبردست کمی واقع ہوئی ہےتصویر: AP

جاپان کی مشہور موٹر ساز کمپنی Toyota کے عہدے داروں نے کہا کہ اس وقت ٹویوٹا کو ایسے سنگین مالی خسارے کا سامنا ہے جس کا گُزشتہ اکہتر برسوں میں کہیں ریکارڑ موجود نہیں ہے۔ ٹویوٹا کمپنی کی طرف سے تیار کردہ موٹر کاروں کی سیلز میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے جبکہ مزکورہ کمپنی کے مجموعی آمدنی میں گُزشتہ برس کے مقابلے میں چھہ اعشاریہ تین فی صد کی کمی ریکارڑ کی گئی ہے۔

محتاط اندازوں کے مطابق ٹویوٹا کو اس وقت ایک سو پچاس ارب Yen کے مالی خسارے کا سامنا ہے۔

دوسری جانب امریکہ کے نامزد صدر باراک اوباما نے موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ملک میں آئیندہ دو برسوں کے اندر اندر تیس لاکھ ملازمتوں کے نئے مواقع فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ماہرین کی ان پیشن گوئیوں کے بعد کہ امریکہ میں سال دو ہزار نو بھی معیشت کے لئے بحران کا سال ثابت ہوسکتا ہے، نو منتخب صدر باراک اوباما اور نامزد نائب صدر جو بائڈن نے اقتصادی ٹیم سے کہا ہے کہ وہ جلد اس سلسلے میں ایک منصوبے کو حتمی شکل دے۔