1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

طالبان کے بغیر افغانستان کانفرنس، میزبان ایران

27 اکتوبر 2021

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر ایران کی جانب سے انتہائی مسرت کا اظہار کیا گیا تھا تاہم ایرانی رویے میں تبدیلی رونما ہو چکی ہے۔ اب ایران اپنےشورش زدہ مشرقی ہمسائے کے بارے میں کسی حد تک فکر مند دکھائی دیتا ہے۔

https://p.dw.com/p/42Elc
Iran Besuch Taliban Delegation
تصویر: Tasnim News/AFP

 افغانستان بارے میں بدھ ستائیس اکتوبر کو ہونے والی یہ بین الاقوامی کانفرنس افغانستان کے بارے میں تہران حکومت کے رویے میں تبدیلی کی عکاس  ہے۔ اس کانفرنس میں افغانستان کے نئے حکمران یعنی طالبان شریک نہیں ہیں۔ وزرائے خارجہ کی سطح کے اس بین الاقوامی اجلاس میں افغانستان کے دوسرے ہمسایہ ممالک کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

روس جلد ہی افغانستان کو امداد فراہم کرے گا

کانفرنس کے شریک ممالک

تہران منعقدہ اس کانفرنس میں پاکستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ کو مدعو کیا گیا ہے۔ روس اور چین کے اعلیٰ سفارت کار ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شامل ہوں گے۔

Iran Besuch Taliban Delegation
رواں برس طالبان کا ایک وفد ایران کا دورہ کر چکا ہےتصویر: Tasnim News/AFP

افتتاحی اجلاس سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی خطاب کریں گے۔ سفارت کاروں کے مطابق ایران کی خواہش ہے کہ افغانستان میں ایک جامع حکومت کی تشکیل ہو جائے اور اس کے ساتھ ہی اس ملک کے سیاسی مستقبل کے خد و خال بھی واضح ہو سکیں۔

کانفرنس کا مقصد

اس کانفرنس کا سب سے بنیادی مقصد یہ ہے کہ افغانستان کے ان تمام اندرونی حلقوں کی کوششوں کو سراہا جائے جو اپنے ملک کے مستقبل کو مناسب شناخت دینے کی سیاسی و سماجی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ان کوششوں کو وقعت دینے سے ہی افغان حلقے اپنے مقاصد کو حاصل کر سکیں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق تمام ہمسایہ ممالک کو تعمیری کردار اد کرنے کی ضرورت ہے۔ تہران حکومت کے اس نمائندہ بیان کے مطابق افغانستان میں غیر ملکی مداخلت کم سے کم رکھنے کی بھی ضرورت ہے۔

Russland I Konferenz mit den Taliban in Moskau
افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے نائب وزیر اعظم روس منعقدہ کانفرنس میںتصویر: Sergei Bobylev/TASS/dpa/picture alliance

طالبان کا ردعمل

افغانستان میں کنٹرول رکھنے والی حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایرانی پیش رفت کو مثبت قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا امید کی جاتی ہے کہ اس کانفرنس کے نتائج مثبت اور مفید ہوں گے۔

بھارت اور افغانستان کے مد نظر چین کا نیا سرحدی قانون

دوسری جانب امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں قائم مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ سے وابستہ ایرانی امور کی ماہر فاطمہ امان کا ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان کی مجموعی صورت حال کے حوالے سے ایران کے اندازے غلط ہیں،'' افغان طالبان کی قیادت کا ڈھانچہ کثیر السطحی ہے اور اس باعث یہ خاصا پیچیدہ بھی ہے۔‘‘

 امان کے مطابق ایسی قیادت کے ساتھ صرف ایران ہی نہیں بلکہ بقیہ ممالک کو بھی بات چیت کرنے میں مشکل پیش آئے گی۔ یہ امر اہم ہے کہ ایرانی حکومت طالبان کے ساتھ اپنے نمائندوں کے توسط سے مذاکرتی عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

روس اور وسطی ایشیائی ممالک کی فوجی مشقین

افغان شیعہ اقلیت دباؤ کا شکار

طالبان کے اندرونی حلقوں میں حقانی نیٹ ورک کا گہرا اثر و رسوخ ہے اور یہ گروپ پاکستان کے ساتھ گہرے تعلقات رکھتا ہے۔ امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کا خیال ہے کہ گزشتہ پندرہ برسوں میں افغان شیعہ اقلیت پر خونی حملوں کے پسِ پردہ حقانی نیٹ ورک ہے۔

Russland I Konferenz mit den Taliban in Moskau
روس میں بھی افغانستان کی موجودہ صورتحال پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جا چکا ہےتصویر: Sergei Bobylev/TASS/dpa/picture alliance

اس نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی امریکا کو مطلوب بھی ہیں۔ ابھی گزشتہ ہفتے حقانی نیٹ ورک نے طالبان خودکش بمباروں کے خاندانوں کو مالی امداد کی پیشکش کی ہے اور ان کو کاشت کے لیے زرعی اراضی بھی دی ہے۔ اس زرعی رقبے کا تعلق ہزارہ شیعہ آبادی کے زرخیز علاقوں سے ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ طالبان ہزارہ شیعہ آبادی کو ان کے دیہات سے باہر دھکیل رہے ہیں تاکہ شمالی افغانستان کی زرخیز زمینوں پر قبضہ کیا جا سکے۔ یہ کہا جاتا ہے کہ شیعہ ہزارہ اقلیت کو منظم انداز میں سنی طالبان اپنا نشانہ بنائے ہوئے ہیں۔

شبنم فان ہائن (ع ح/ ع ا)