1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سوات میں حکومت اور عسکریت پسندوں کے درمیان معاہدہ اور امریکہ کی تشویش

21 مئی 2008

پاکستان کی نو منتخب حکومت اور امریکی حکومت کے درمیان افغانستان سے ملحق پاکستان کے قبائلی علاقوں میں مقامی طالبان کے ساتھ بات چیت کے حوالے سے تلخیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔

https://p.dw.com/p/E3xK
افغانستان سے ملحق پاکستان کے شورش ذدہ قباءلی علاقے وزیرستان کی طرف جاتی ایک سڑکتصویر: picture-alliance/dpa
امریکی نائب وزیرِ خارجہ نیگرو پونٹے نے کہا ہے کہ امریکہ بیت اللہ محسود اوردیگر عسکریت پسندوں کے ساتھ پاکستانی حکومت کے مزاکرات کا حامی نہیں ہے۔کس حد قبائلی علاقوں میں امریکی منشا کے خلاف عسکریت پسندوں سے مزاکرات کی پالیسی صوبہِ سرحد میں عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے اور کیا یہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت ہے؟ یہ سوالات ہمارے ساتھی شامل شمس نے پوچھے جرمنی کے دورے پر آئے دو پاکستانی صحافیوںسے ۔ محمد علی خان کا تعلق روزنامہ ڈان، پشاور سے اور شہباز رعنا کا تعلق دی نیشن، اسلام آباد سے ہے۔