1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سر بجیت سنگھ کے اہلخانہ پاکستان پہنچ گئے

24 اپریل 2008

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ان کے اہلخانہ کی پاکستان آمد سربجیت سنگھ کے انتظار میں پھانسی کے پھندے کا راستہ بدل سکتی ہے یا پھر سزائے موت کے منتظر سے آخری ملاقات کےبعد وہ صرف ایک لاش ہی واپس لے جا سکیں گے۔

https://p.dw.com/p/DnbB
سر بجیت سنگھ کے اہلخانہتصویر: tanvir shahzad

سربجیت سنگھ یا منجیت سنگھ کے اہلخانہ کی لاہور آمد پر انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی قوم سے اپناعزیز واپس لے جانے کے لئے ان کے قدموں میں اپنا سر رکھنے کو بھی تیار ہیں ۔ سر بجیت کے اہلخانہ میں ان کی ایک بیٹی بھی شامل ہے جو پہلی مرتبہ اپنے باپ سے ملنے آئی ہے۔

سر بجیت کی معصوم بیٹی نے اپنی اس تمنا کا اظہار بھی کیا کہ انہیں امید ہے کہ وہ اپنا باپ زندہ سلامت اپنے ساتھ لیجانے میں کامیاب ہو جائے گی۔

پاکستان میں دہشت گردی کی پاداش میں سزائے موت کا بھارتی باشندہ جیل کی کال کوٹھری میں شائد اپنے آخری دن گن رہا ہے کیونکہ کشمیر شنگھ کا بھارت واپس جانے کے بعد اس بات کا اعتراف کرنا کہ وہ جاسوس تھا اور اسی اثنا بھارت کی طرف سے پاکستانی کرکٹ کے شیدائی کی لاش کی واپسی سے حکومت پر بھی کافی دباو ہے ۔ تاہم ابھی اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔