1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سری لنکا کے خلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان

طارق سعید، لاہور12 جنوری 2009

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے پاکستان کی 15رکنی ٹیم میں ایک نئے کھلاڑی عمرامین کو شامل کیا گیا ہے جبکہ حیران کن طور پراوپنر ناصر جمشید کو ڈراپ کر دیا گیا۔

https://p.dw.com/p/GWia
راولپنڈی ایکسپریس کہلانے والے فاسٹ باؤلر شعیب اختر کوسری لنکا کے خلاف اسکواڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہےتصویر: AP

ماضی کے لیگ بریک گگلی باؤلرعبدالقادرکی سربراہی میں قائم تین رکنی سلیکشن کمیٹی نے جن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے ان میں شعیب اختر سمیت چھ فاسٹ باؤلرشامل ہیں۔ آل راونڈر یاسرعرفات اور تیز گیند باز سہیل خان کی ایک سال بعد پاکستان ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ 26 سالہ یاسرعرفات نے 2000ء میںسری لنکا کے خلاف اپنے جس کیرئیر کا آغاز کیا تھا اس میں وہ نوبرس میں صرف آٹھ ون ڈے میچ ہی کھیل سکے ہیں جن میں انہوں نے صرف48 رنز بنائے اورچاروکٹیں حاصل کیں۔

19سالہ عمرامین کو آئی سی ایل جوائن کرنے والے محمد یوسف کی جگہ مڈل آرڈرکا خلاء پرکرنے کے لئے پہلی مرتبہ پاکستان ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ بائیں ہاتھ کے سٹائلش لیفٹ ہینڈرز بیٹسمین عمرامین نے گز شتہ برس ملائشیا میں ہونے والے انڈر19عالمی کپ اورامسال ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کاکردگی کا مظاہرہ کرکے سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کیا ہے البتہ 9 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 49کی شانداراوسط سے 343 رنز بنا نے والے ناصر جمشید کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

Sri Lanka Sport Cricket Cricketspieler Muttiah Muralitharan
سری لنکن ٹیم کے سٹار باؤلر مرلی دھرنتصویر: AP

فاسٹ بائولر عبدالرؤف بھی جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔21جنوری کو کراچی میں ہونے والے پہلے ایک روز بین الاقوامی میچ کے لئے پاکستان کی15 رکنی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی ۔ شعیب ملک (کپتان )، مصباح الحق، سلمان بٹ، یونس خان ، شاہد آفرید ی، کامران اکمل، سہیل تنویر، شعیب اختر، عمرگل، راؤافتخارانجم، سعید اجمل، خرم منظور، سہیل خان، یاسرعرفات اور عمرامین۔

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم 18جنوری کو پاکستان پہنچے گی جہاں پہلے مرحلے میں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ میچ کھیلے گی۔ ون ڈے سیریز کا پہلا مقابلہ 21 جنوری کونیشنل سٹیڈیم کراچی، دوسرا 24 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہورجبکہ تیسرا اور آخری میچ 27 جنوری کوملتان میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکن ٹیم دوسرے مرحلے میں دو ٹیسٹ کھیلنے 18 فروری کودوبارہ پاکستان آئے گی۔