1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

رہائی پانے والے بھارتی مچھیرے آج روانہ ہو رہے ہیں

10 جولائی 2017

اختتام ہفتہ پر کشمیر کی سرحد پر گولہ باری کے بعد پاکستان اور بھارت کے مابین حالات مزید کشیدہ ہو گئے تھے۔ تاہم اس موقع  پر اسلام آباد حکام نے 78 بھارتی مچھیروں کو رہا کر دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/2gF15
تصویر: Getty Images/AFP/N. Seelam

ایک اعلی پولیس افسر محمد سلیم نے خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا، ’’اتوار کی  صبح رہائی پانے والے 78 بھارتی مچھیرے آج پیر 10 جولائی کو لاہور کے راستے وطن واپس روانہ کر دیے جائیں گے۔‘‘

بحیرہ عرب کے بین الاقوامی پانیوں میں غیر واضح سرحدی حدود پار کرنے کے الزام میں ان دونوں ممالک کے مچھیروں کو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ اکثر مچھیروں کو جلد ہی رہا کر دیا جاتا ہے تاہم اگر سیاسی حالات کشیدہ ہوں تو انہیں مہینوں اور سالوں تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہنا پڑ جاتا ہے۔

 اعداد وشمار کے مطابق پاکستانی جیلوں میں کل 564 بھارتی قیدی ہیں، جن میں سے 494 مچھیرے ہیں۔

 خبر رساں اداروں کے مطابق بھارتی مچھیروں کو ایک ایسے موقع پر رہائی نصیب ہوئی ہے، جب پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام میں بھارتی نائب ہائی کمشنر سے باقاعدہ احتجاج کیا تھا۔ اسلام آباد حکام کے مطابق مسلسل دوسرے روز ہونے والی اس گولہ باری اور فائرنگ کی زد میں آ کر کئی شہری ہلاک ہوئے۔