1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

روس، یورپ گیس پائپ لائن؟

13 نومبر 2008

روسی وزیرِ اعظم ولادمیر پوٹن نے کہا ہے کہ روس اور یورپ کے درمیان گیس پائپ لائن کو شاید آگے نہ بڑھایا جا سکے۔

https://p.dw.com/p/FuFB
روسی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں یورپ کی جانب سے مزید تعاون کی ضرورت ہے۔تصویر: AP

روسی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں یورپ کی جانب سے مزید تعاون کی ضرورت ہے۔ سات اعشاریہ چار بلین یوروکی لاگت سے شروع کی جانے والی یہ گیس پائپ لائن معاہدے کے مطابق پولینڈ سے گزرتی ہوئی بالٹک ریاستوں کی جانب جانا تھی۔

بعض مبصرین کے مطابق روس کا پائپ لائن کے منصوبے کو ملتوی کرنا شاید امریکی میزائل شکن نظام کی پولینڈ میں تنصیب پر ردعمل ہے۔ امریکی میزائل منصوبے پرروس اپنی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دے چکا ہے۔

Sicherheitskonferenz in München - Robert Gates
امریکی وزیردفاع رابرٹ گیٹس نے کہاہے کہ مشرقی یورپ میں دفاعی میزائل نظام کے منصوبے کو ختم کرنے کی روسی تجویز قابل قبول نہیں۔

دوسری جانب امریکی وزیردفاع رابرٹ گیٹس نے کہاہے کہ مشرقی یورپ میں دفاعی میزائل نظام کے منصوبے کو ختم کرنے کی روسی تجویز قابل قبول نہیں۔ اسٹونیا کے شہر TALLINN میں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روس کے مشرقی یورپ میں نیٹو ممالک کی سرحد پر میزائل نصب کرنے کے اعلان پر سخت تنقید کی۔

اس سے قبل روسی صدر دمتری میدویدیف نے کہا تھا کہ اگر امریکہ مشرقی یورپ میں میزائل دفاعی نظام کی تنصیب کا منصوبہ ختم کر دے تو روس اپنی مغربی سرحدوں پرمیزائلوں کی تنصب کا پروگرام ترک کردے گا۔