1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

روجر فیڈرر یو ایس اوپن ٹینس کے چوتھے راؤنڈ میں

عاطف توقیر1 ستمبر 2008

سوئٹزر لینڈ کے روجر فیڈرر گرینڈ سلیم ایونٹ یو اس اوپن ٹینس کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/F8Uc
روجر فیڈرر پچھلے سیزن کےیو ایس اوپن چیمپئنتصویر: AP


نیویارک میں جاری ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن روجر فیڈرر کا مقابلہ چیک ری پبلک کے راڈک اسٹپنک سے تھا۔ فیڈررنے جارہانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ، آغاز سے ہی کھیل اپنی اپنی گرفت مضبوط کر لی اور حریف کو بے بس کر دیا۔ فیڈرر نے یہ میچ چھ تین ، چھ تین اور چھ دو سے جیت کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔


سیکنڈ سیڈ یلینا یانکووچ اور ایلینا ڈیمینٹیوا نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ مینز سنگلز میں نوواک ڈوکووچ نے بھی چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

Serbien Tennis Jelena Jankovic
تصویر: AP


نیویارک میں کھیلے جانے والے گرینڈ سلیم ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ میں سربیا کی یلینا یانکووچ نے ڈنمارک کی کیرولین ووزنائیکی کے خلاف ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود کامیابی حاصل کی، سرب کھلاڑی کی فتح کا اسکور تین چھ‘ چھ دو اور چھ ایک رہا۔ ففتھ سیڈ روس کی ایلینا ڈیمنیٹوا، چین کی لی نا،کو چھ چار اور چھ ایک سے زیر کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔

تیسرے راؤنڈ کے ایک اور میچ میں تھرڈ سیڈ سربیا کے نوواک ڈوکووچ نے کروشیا کے مارن سلیچ کو سخت مقابلے کے بعد چھ سات‘ سات پانچ‘ چھ چار اور سات چھ سے ہرایا۔

لکسمبرگ کے جائلز مولر نے اسپین کے نکولس الماگرو کو پانچ سیٹ کے سخت مقابلے کے بعد چھ سات‘ تین چھ‘ سات چھ‘ سات چھ‘ اور سات پانچ سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔