1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

راجر فیڈرر کی فتوحات کا سلسلہ جاری

عاطف توقیر29 جنوری 2009

سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنت میں عالمی نمبر دو راجر فیڈرر کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ فیڈرر نے سیمی فائنل مقابلے میں امریکہ کے اینڈی روڈک کو ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

https://p.dw.com/p/GjKZ
عالمی نمبر دو راجر فیڈرر کوارٹرتصویر: AP

سیمی فائنل میں بھی راجر فیڈرر پوری فارم میں نظر آئے اور تین سیٹس کے کھیل میں اینڈی روڈک کو چھ دو، سات پانچ اور سات پانچ سے شکست دینے میں کامیاب ہو گئے۔

Roger Federer
راجر فیڈرر کوارٹر فائنل میں دیل پوترو کے خلاف دلکش شارٹ کھیلتے ہوئےتصویر: AP

تین مرتبہ کے آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن راجر فیڈرر کوارٹر فائنل میں سربیا کے نوواک جوکووچ اور سیمی فائنل میں امریکہ کے اینڈی روڈک کو شکست دینے کے بعد پیٹ سمپراس کا چودہ گرینڈ سلیم جیتنے کا عالمی ریکارڈ برابر کرنے کے لئے صرف ایک میچ کے فاصلے پر ہیں۔

Roger Federer
دیل پوترو کو عالمی نمبر دو نے مکمل طور پر بے بس کر دیا اور میچ چھ تین ، چھ صفر اور چھ صفر سے جیت لیاتصویر: AP

سیمی فائنل میں راجر فیڈرر کھیل پر مکمل گرفت لئے ہوئے تھے اور اینڈی روڈک طاقتور شاٹس کے باوجود فیڈرر کی حکمت عملی کے سامنے خاصے بے بس دکھائی دئے۔

Rafael Nadal im Semifinale in Wimbledon
عالمی نمبرایک رافائل نادال، آسٹریلین اوپن ٹورنامنٹ میں بھی اپنی کارکردگی کا تسلسل قائم رکھے ہوئے ہیںتصویر: AP

دوسری جانب عالمی نمبر ایک ہسپانوی کھلاڑی رافائل نادال بھی اپنی کارکردگی کا تسلسل قائم رکھے ہوئے ہیں۔ نادال نے کوارٹر فائنل میں فرانس کے Gilles Simon کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے جہاں ان کا مقابلہ ان کے ہم وطن فرنانڈو وارداسکو سے ہو گا۔

خواتین کے انفرادی مقابلوں کے فائنل میں امریکہ کی سیرینا ولیمز اور روس کی دینارا سافینا آمنے سامنے ہوں گی۔ عالمی نمبر دو سیرینا ولیمز نے عالمی نمبر چار Elena Dementieva کو دو سیٹ کے مقابلے میں باآسانی چھ تین اور چھ چار سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ آسٹریلین اوپن میں 9 بار شرکت کرنے والی سیرینا اس سے قبل تین مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہیں۔

Serena Williams siegt zum zweiten Mal in Wimbledon
عالمی نمبر دو سیرینا ویلیمز آسٹریلین اوپن کے فائنل کے لئے کولیفائی کر گئی ہیںتصویر: AP

آسٹریلین اوپن کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے والی عالمی نمبر تین روسی کھلاڑی دینارا سافینا نے سیمی فائنل میں اپنی ہم وطن Vera Zvonareva کو بآسانی چھ تین اور سات چھ سے شکست دے دی۔ چھ بار آسٹریلین اوپن مقابلوں میں شرکت کرنے والی دینارا سافینا اب تک ایک بار بھی آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل حاصل نہیں کر پائیں تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے ان کی کارکردگی غیر معمولی حد تک بہتر ہوئی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ فائنل میں عالمی نمبر دو سیرینا ویلیمز اور عالمی نمبر تین دینارا سافیا کے درمیان ایک زبردست اور دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آئے گا۔