1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دنیا کی سب سے بڑی سیاحتی نمائش

5 مارچ 2008

دنیا کا سب سے بڑا سیاحتی میلہ آج سے برلن میں شروع ہو گیا۔ اس میلے میں دنیا کے 186 ممالک کے تقریبا 11 ہزار سے زائد نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/DYOd
تصویر: picture-alliance/ dpa

برلن میں ہر سال منعقد کیا جانے والا سیاحت کے شعبے کا دنیا کا سب سے بڑا میلہ شروع ہی سے لوگوں کو توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس میلے میں دنیا بھر سے آئے ہوئے 11ہزار سے زائد نمائش کنندگان اپنے اپنے ملکوں کی سیرو سیاحت کی صنعت کی ترجمانی کر رہے ہیں۔ سیر و سیاحت میں دلچسپی رکھنے والے افراد 9 مارچ تک اس میلے میں شرکت کر سکیں گے۔ اس موقع پر سیر وسیاحت کے حوالے سے مختلف سیمینار منعقد کرائے جائیں گے۔ جس میں شمسی توانائی سے اڑنے والے ہوائی جہاز کے تصور کے بارے میں بھی بات چیت ہو گئی۔ ایک لاکھ ، سات ہزار مربع میٹر پر سجائے گئے نمائشی ہال پہلے روز سے ہی مکمل طور پر بھرے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔