1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دبئی ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کا دھواں دھار آغاز

12 نومبر 2010

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دبئی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 311 رنز بنا لئے ہیں جبکہ اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/Q7Ql
جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان گریم سمتھتصویر: AP

دوٹیسٹ میچوں کی سیریزکے سلسلے میں دبئی انٹرنیشل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز گریم سمتھ اور پیٹرسن نے اپنی ٹیم کو پہلی وکٹ کے لئے 153 رنز کا سٹینڈ دیا۔ دونوں کھلاڑی بالتریب 100 اور 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سمتھ کو وہاب ریاض نے آؤٹ کیا، ان کا کیچ توفیق عمر نے لیا جبکہ پیٹرسن عبدالرحمان کی ایک شاندار گیند پر یونس خان کو کیچ دے بیٹھے۔

چھیاسی ٹیسٹ میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرنے والے گریم سمتھ نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کی 22 ویں سنچری میں آٹھ چوکے لگائے۔ اس اننگز کے دوران سمتھ نے ایک نیا ریکارڈ بھی بنا لیا ہے، وہ اب ایسے ٹیسٹ کپتان بن گئے ہیں، جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنا لئے ہیں۔

اس سے قبل یہ اعزاز سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان ایلن بارڈر کو حاصل تھا۔ اس اننگز کے ساتھ ہی 79 ٹیسٹ میچوں میں کپتانی کرنے والے گریم سمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا انفرادی سکور چھ ہزار چھ سو 64 تک پہنچا دیا ہے، جو ایلن بارڈر کے ٹیسٹ میچوں کے مجموعی سکور سے چوالیس رنز زیادہ ہو گیا ہے۔ ایلن بارڈر نے یہ ریکارڈ 93 ٹیسٹ میچوں کی کپتانی کرنے کے دوران بنایا تھا۔

گریم سمتھ کی جانداراور جارحانہ بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کی ٹیم اب ایک مضبوط پوزیشن میں آ چکی ہے۔ پہلے دن آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی ہاشم آملہ تھے، جنہوں نے 80 رنز بنائے۔

Muhammad Yousuf
محمد یوسف انجری کے باعث اس سیریز سے باہر ہو گئے ہیںتصویر: AP

دن کےاختتام پر ژاک کیلس 53 جبکہ ہیرس بغیر کوئی سکور بنائے کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی طرف سے وہاب ریاض نے دو جبکہ عبدالرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ایک دھچکا اس وقت بھی لگا، جب اس میچ کے آغاز سے قبل سٹار بلے باز محمد یوسف انجری کا شکار ہو گئے۔ وہ اب اس سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے، اس لئے انہیں پاکستان واپس بھیج دیا گیا ہے۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: امجد علی

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید