1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

خوش حال پاکستان، بد حال پاکستانی

28 ستمبر 2008

پارلیمانی کمیٹی نے سابق پاکستانی وزیرِ اعظم شوکت عزیز کو بچّوں کے اسکول سے متعلق خوش حال پاکستان نامی ایک اسکیم میں مالی گھپلے کے الزام میں نوٹس بھیجا تا جس کا تا حال شوکت عزیز نے کوئی جواب دینا پسند نہیں کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/FQbz
سابق پاکستانی وزیرِ اعظم شوکت عزیزتصویر: AP

شوکت عزیز کی کابینہ میں شامل سابق وزیرِ تعلیم زبیدہ جلال کا کہنا ہے کہ وزارتِ تعلیم کا اس اسکیم میں مالی بدعنوانی سے کوئی تعلق نہیں بلکہ اس میں بیوروکریسی کے ملوّث ہونے کا اندیشہ ہے۔ شوکت عزیز اطلاعات کے مطابق آج کل لندن میں مقیم ہیںاور ان کی جانب سے خوش حال پاکستان یا اس جیسے کسی اور مسئلے پر نہ تو کوئی بیان سامنے آتا ہے نہ ہی ان کی جانب سے کوئی صفائی پیش کرتا ہے۔


پاکستان میں سیاسی مبصرین کی رائے ہے کہ پاکستان میں نئی جمہوری حکومت قائم تو ہو چکی ہے تاہم احتساب جیسا سنجیدہ عمل اب بھی اسٹیٹس کو کا شکار ہے۔ سابق صدر ِ پاکستان پرویز مشرّف کے دورِ حکومت میں جہاں کئی چیزیں متنازعہ تھیں وہاں قومی ادارہ برائے احتساب بھی بہت سے حلقوں کی جانب سے تنقید کی زد میں آتا رہا۔ اس ادارے پر الزام تھا کہ اس کے زریعے سیاسی مخالفین پر دبائو ڈالنے کا کام لیا جاتا ہے۔ تاہم نئی جمہوری حکومت کے قیام کے بعد بھی اب تک اس ادارے کو تحلیل کرکے پارلیمانی کمیٹیوں کو طاقت ور بنانے کا کام ہنوز التوا کا شکار ہے۔


کیا پاکستانی حکومت غیر جانبدارانہ احتساب کی روایت ڈالنے میں سنجیدہ ہے؟