1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

خواتین کی دفاعی چیمپیئن فرنچ اوپن سے باہر

29 مئی 2010

لگ بھگ ساڑے سولہ ملین یورو کی انعامی رقم والے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے مقابلوں کی دفاعی چیمپئن Svetlana Kuznetsova اپنا میچ ہارگئی جبکہ بقیہ تمام نامور کھلاڑی اپنے اپنے میچ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

https://p.dw.com/p/NcWQ
تصویر: picture alliance/dpa

عالمی نمبر چھ Svetlana Kuznetsova کو ٹینس کی عالمی درجہ بندی کے تیسویں نمبر کی کھلاڑی Maria Kirilenko نے چھ تین، دو چھ اور چھ چار کے فرق سے شکست دی۔ اس جیت کے بعد تئیس سالہ روسی کھلاڑی کیری لینکو فرنچ اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں۔

خواتین کے مقابلوں میں شائقین ٹینس کے نظریں چار بار کی چیمپیئن جسٹن ہینن اور سابق عالمی نمبر ایک ماریا شراپوا کے مقابلے پر ہیں، جو ہفتے کو کھیلا جا رہا ہے۔ ہینن نے چیک جمہوریہ کی کھلاڑی کلارا زاکوپالووا کو با آسانی چھ تین، چھ تین سے شکست دی۔ ہینن نے دو سال قبل کھیل کو خیرباد کہہ دیا تھا تاہم رواں سال انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لیا۔

ہینن کی پانچویں بار چیمپئن بننے کی راہ میں اب روس سے تعلق رکھنے والی شراپووا بڑی رکاوٹ ہے۔ شراپووا کا کہنا ہے کہ وہ اس مقابلے کے لئے بہت بے تاب ہیں۔ دونوں کے درمیان اب تک نو مقابلے ہوچکے ہیں، جن میں سے چھ بار جیت ہینن کا مقدر رہی جبکہ تین بار جیت شراپووا کی ہوئی۔

Maria Sharapova
ماریا شراپواتصویر: AP

دریں اثناء ٹاپ سیڈ سیرینا ولیمز نے جرمنی کی یولیا جورجز کو پچپن منٹ کے مختصر مقابلے میں چھ ایک اور چھ ایک کے سکور سے شکست دی۔ سیرینا کی بہن وینس ولیئم بھی چوتھے راؤنڈ تک پہنچ گئی ہیں۔

جمعرات کو فرنچ اوپن کے مقابلے، دن کے آغاز پر بارش سے قدرے متاثر ضرور ہوئے مگر بعد میں پورا دن سورج چمکتا رہا۔ ٹورنامنٹ میں شریک دنیائے ٹینس کے گیارہ مرد کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔ دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر کو امید ہے کہ جیسے وہ گزشتہ برس چیمپن رہے تھے اس بار بھی قسمت ان پر مہربان ہوسکتی ہے۔

رپورٹ : شادی خان سیف

ادارت : عاطف توقیر

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں