1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جنوبی وزیرستان میں چھوٹے جاسوس طیارے سے میزائیل حملہ

15 جون 2008

افغانستان سے اتحادی دستوں کی کارروائی میں گیارہ پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت کو زیادہ دن نہیں گذرے کہ ہفتہ کے روز جنوبی وزیرستان کے پاکستانی قبائلی علاقے میں ایک چھوٹے جاسوس طیارے سے میزائیل حملے کا نیا واقعہ عمل میں آیا۔

https://p.dw.com/p/EJu2
پاکستان کی مہمند ایجنسی میں افغانستان میں اتحادی فوج کے حملے میں زخمی ہونے والا ایک شخصتصویر: AP

میراں شاہ میں سیکیورٹی حکام کے مطابق یہ واقعہ افغان سرحد کے قریب جنوبی وزیرستان ایجنسی میں مکین نامی مقام پر پیش آیا جوپاکستانی طالبان کی تحریک اور اس کے کمانڈر بیت اللہ محسود کی طاقت کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔

جنوبی وزیرستان کے مرکزی قصبے میراں شاہ میں سیکیورٹی ذرائع نے خبرایجنسی AFP کو بتایا کہ اِس علاقے میں بغیر پائلٹ کے پرواز کرنے والے ایک چھوٹے جاسوس طیارے کوپہلے وہاں موجود طالبان نے ایک راکٹ سے نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی جس کے بعد اس طیارے سے جوابی کارروائی میں عین اس جگہ پر ایک میزائیل فائر کیا گیاجہاں سے عسکریت پسندوں نے راکٹ کے ذریعے اس طیارے کو مار گرانے کی کوشش کی تھی۔

مقامی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، اس میزائیل حملے میں ایک مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہو گیا جبکہ پاکستانی فوج یا افغانستان میں اتحادی دستوں کی طرف سے اس بارے میں کھل کرکچھ بھی نہیں کہا گیا۔