1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جنوبی لبنان پر اسرائیلی دَستوں کا حملہ

12 جولائی 2006

اسرائیل اور لبنان کی شیعہ حزب اللہ ملیشیا کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم ایہود اولمرٹ نے ملیشیا کی جانب سے دو اسرائیلی فوجیوں کے اغوا کو اعلانِ جنگ قرار دیتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی بری دَستوں نے لبنان میں ایک حملے کا آغاز کر دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYKp
حزب اللہ ملیشیا کا عسکریت پسند اسرائیلی لبنانی سرحد پر
حزب اللہ ملیشیا کا عسکریت پسند اسرائیلی لبنانی سرحد پرتصویر: AP

اِن اسرائیلی بری دَستوں کو اپنی فضائی اور بحری اَفواج کی بھی مدد حاصل ہے۔ اسرائیلی ریڈیو کے مطابق جنوبی لبنان میں شدید جھڑپیں ہوئی ہیں، جن میں کم از کم تین اسرائیلی اور حزب اللہ کے دو اراکین مارے گئے۔ اُدھر عرب ٹیلی وژن چینل الجزیرہ کے مطابق حزب اللہ ملیشیا کے حملوں میں سات اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔

جرمنی، امریکہ اور اَقوامِ متحدہ نے حزب اللہ ملیشیا کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے مشرقِ وُسطےٰ میں ایک سنگین بحران سے خبردار کیا ہے۔