1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جنوبی افریقہ کی پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کو شکست

خبر رساں ادارے16 جنوری 2009

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سریز کے سلسلے میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔

https://p.dw.com/p/GZyr
جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کپتان گراہم سمتھ اس ون ڈے سیریز میں شرکت نہیں کر رہےتصویر: AP

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 271 رنز بنائے اور اس کے 8 کھلاڑی آﺅٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کے اوپنرشون مارش 79 ، رکی پونٹنگ 46 ، مائیک ہیسی چھ اور کلارک 19 رنزبنا پائے جب کہ ڈیورڈ ہیسی باون، کیمرون وائٹ 21، جیمزہوپ دو اور بریڈ ہیڈن 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ نیتھن بریکن 12 اور ہلفین ہیس ایک رن کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے، الیب مورکل، مورن مائیکل اور یوہان بوتھا نے دو، دو جب کہ ڈئیل اسٹائن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں جنوبی افریقہ نے مقررہ ہدف 49.3 اوورزمیں سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے جیان پاﺅل ڈومینی 71،نیل مکینزے63، جیک کیلس 41، ہرشل گبز22، ہاشیم ایمل ایک اور باﺅچر صفررن بنا پائے ان کہ علاوہ ویگن وان جارسویلڈ چاررنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ مورکل 40 اوریوہان بوتھا 12رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔