1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن وزیر خارجہ مشرقِ وُسطےٰ میں

2 دسمبر 2006

جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر اپنے چار روزہ دورہء مشرقِ وُسطےٰ کے دوران لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچ گئے ہیں۔بیروت سے پہلے شٹائن مائر نے غزہ میں اِس سے پہلے فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ایک ملاقات میں چہار فریقی گروپ برائے مشرقِ وُسطےٰ کو پھر سے سرگرمِ عمل کرنے کی وَکالت کی۔ اس ملاقات میں شٹائن مائر نے اُمید ظاہر کی کہ فلسطینی اسرائیلی تنازعے کو حل کیا جا سکتا ہے کیونکہ دونوں قوموں کے باشندے اِس طو

https://p.dw.com/p/DYIC
غزہ میں جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر کی فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس
غزہ میں جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر کی فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات کے بعد پریس کانفرنستصویر: AP

�ل تنازعے سے تنگ آ چکے ہیں۔

بیروت میں وہ شدید داخلی سیاسی دباؤ کے شکار وزیر اعظم فواد سِنیورا کے ساتھ ملاقات کرنے والے ہیں۔ جمعے کے روز حزب اللہ کی اپیل پر کوئی ایک لاکھ شام نواز لبنانی باشندوں نے سنیورا کے خلاف مظاہرہ کیا تھا اور اُن پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے لئے زور دیا تھا۔