1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن الیکشن: انتخابی مہم کے لئے انٹرنیٹ کا استعمال

12 ستمبر 2009

جرمنی ميں انتخابات قریب ہیں۔ تاہم ابھی تک صحيح معنوں ميں کوئی انتخاباتی گہما گہمی ديکھنے ميں نہيں آئی۔ سياسی پارٹياں اب باراک اوباما کی انتخاباتی مہم کی طرز پر انٹرنيٹ کے ذريعے شہريوں کو متوجہ کرنے میں لگی ہیں۔

https://p.dw.com/p/JdiM
تصویر: dpa

اُمیدوار انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹروں کو انتخابی مہم کی طرف زيادہ متوجہ کرنے اور سياست کے لئے ان ميں دلچسپی پيدا کرنے کی کوشش ميں مصروف ہيں۔

انٹرنيٹ پر جو لوگ چانسلر ميرکل اور ان کے حريف وزير خارجہ شٹائن مائر کے انتخابی مہم والے صفحات پر جاتے ہيں، وہاں دونوں اپنے ويڈيو پيغامات ميں ان کا شکريہ ادا کرتے ہيں۔

انگیلامیرکل کہتی ہیں: 'دلی شکريہ کہ آپ پارليمانی انتخابات ميں ميری مدد کرنا چاہتے ہيں۔ اس انتخابی مہم ميں حصہ لينے کے بہت سے فوائد ہيں۔ عزيز شہريو، ميں آپ ميں سے ہر ايک کا انفرادی طور پر شکريہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ آپ نے انتخابات منں ميری اور کرسچن ڈيمو کريٹک پارٹی کی حمايت کا فيصلہ کيا ہے۔'

Wahlkampf 2009 Guttenberg in Bonn
ووٹروں کو راغب کرنے کے لئے دوڑ اب انٹرنیٹ پرتصویر: DW

جرمنی کی تمام ہی سياسی جماعتيں اپنے انتخاباتی مہم کے صفحات اور مختلف پروگراموں ميں شرکت کی پيشکشوں کے ذريعے انٹرنيٹ استعمال کرنے والے ووٹروں کو اپنی حمايت کے لئے متحرک کرنے کی کوشش کررہی ہيں۔

صحافی ٹومس لائف کو شبہ ہے کہ يہ کوشش کامياب ہوگی۔ انہوں نے کہا: 'ميرے خيال ميں ان انٹرنيٹ سرگرميوں کا اصل مقصد صرف اپنے جديد ہونے کا تاثر دينا ہے،کہ ديکھو ہم بھی تمھاری ہی مکالمتی دنيا کی سطح پر ہيں۔'

جس طرح امريکہ ميں اوباما کی انتخاباتی مہم ميں ووٹروں کو متاثر کرنے کے لئے انٹرنيٹ کا استعمال کيا گيا تھا، اس کے لئے خاص طور پر پرکشش شخصيت والے سياستدانوں کا ہونا ضروری ہے۔ سن 2002ء کے انتخابات ميں چانسلر کے عہدے کے اميدوار اشٹوئبر کو مشورے فراہم کرنے والے ٹونی راسشل نے کہا کہ اوباما کی طرح کی انتخابی مہم اوباما کے ساتھ ہی چلائی جاسکتی ہے۔ اگر ايسے سسياستدان ہی نہ ہوں جو خطابت کی صلاحيتوں سے ما لا مال ہوں تو پھر انٹرنيٹ پر انہيں اپنے حامی بھی نہيں مل سکتے۔

wahlkampf in deutschland 2009 Steinmeier Flash-Galerie
شٹائن مائر کی انتخابی مہمتصویر: AP

ایس پی ڈی کی آن لائن انتخابی مہم کے ذمہ دار سيباستيان رائشل کا کہنا ہے کہ امريکہ اور جرمنی ميں انٹرنيٹ کے استعمال ميں فرق ہے اور سياست ميں خود کو پيش کرنے کا انداز بھی مختلف ہے۔ وہاں بش کے آٹھ سالہ دور کے بعد اور دوجنگوں کی وجہ سے بھی حالات مختلف تھے۔

تاہم اوباما کی شخصيت کے علاوہ ان کی انٹرنيٹ مہم بہت پيشہ ورانہ انداز ميں چلائی گئی تھی جس ميں ووٹروں کو بہت سوچے سمجھے طريقے سے مخاطب کيا گیا تھا۔ اس کے لئے اوباما نے کريڈٹ کارڈز فرمز سے بھی ووٹروں کے بارے ميں معلومات خريدی تھيں۔

رپورٹ: شہاب احمد صدیقی

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں