1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن اقتصادیات میں بہتری

13 نومبر 2009

جرمنی میں معاشی صورتحال سنبھلنے لگی ہے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سال کی رواں سال کی آخری سہ ماہی میں اقتصادی صورتحال 0.7 کے تناسب سے بہتر ہونا شروع ہوگئی ہے۔

https://p.dw.com/p/KW8Z
تصویر: Bilderbox

گزشتہ برس سے جاری اقتصادی بحران نے جہاں پوری دنیا کی اقتصادیات کو متاثرکیا تھا وہیں یورپ کی سب سے بڑی معاشی قوت جرمنی بھی اس سے بری طرح متاثر ہوا تھا۔ جمعے کے روز جرمنی کے وفاقی شماریاتی دفتر سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں برآمدات اور سرمایا کاری کی وجہ سے ملکی اقتصادی صورتحال بہتر ہونا شروع ہوئی ہے۔

تازہ ترین رپورٹ میں دوسری سہ ماہی کے تجزیہ کو بھی نئے سرے سے ترتیب دیا گیا ہے اوراس میں بہتری کی شرح 0.4 فیصد تھی۔

جبکہ تیسری سہ ماہی میں ترقی کی یہ شرح 0.7 فصد کے حساب سے بہترصورتحال کی عکاسی کررہی ہے۔

ماہرین کے مطابق، جرمنی حالیہ اقتصادی بحران میں سے توقعات کے برعکس جلد باہرآگیا ہے۔ ماہرین کا تجزیہ، جو انھوں سال 2009ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران ہونے والی پیش رفت کے بعد کیا تھا اور جرمن شماریاتی ادارے کی طرف سے جاری کیا گئے اعداد وشمار کےتجزیے سے واضح ہوتا ہے کہ اس حوصلہ افزا اقتصادی تبدیلی کی ایک وجہ پرائیویٹ سیکٹر میں خرچ ہونے والا پیسہ بھی ہے۔

DAX steigt Börse Frankfurt
جرمنی میں اقتصادی ترقی سے اسٹاک مارکیٹوں کی رونق دوبالا ہو رہی ہےتصویر: AP

جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار میں یورو زون کے دیگر سولہ ممالک کا بھی ایک تجزیہ پیش کیا گیا ہے جن میں تبدیلی کا یہ تناسب 0.6 فصد ہے۔

مستقبل کی پیش گوئی کرتے ہوئے ING بینک سے وابستہ ایک ماہر معاشیات Carsten Brzeseki کا کہنا ہے: " میں امید کرتا ہوں کہ معاشی تبدیلی کی موجودہ رفتار ایک لمبے عرصے تک چل سکتی ہے"۔

جرمن اقتصادیات کی حالیہ حوصلہ افزاء صورتحال سے اب یہ بھی امید قائم کی جا سکتی ہے کہ جرمنی اب یورپی یونین کے دیگر ممالک کو بھی اس بحران سے نکلنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔

تاریخی اعتبار سے دنیا کو ایک بڑے اقتصادی بحران کا سامنا تھا، جس سے ہر ملک اپنے وسائل اور نئے وضع کردہ معاشی ضابطوں کی وجہ سے کسی نہ کسی طرح نمٹنے میں کامیاب ہوا ہے۔ دو بڑی اقتصادی طاقتیں امریکہ اور جاپان بھی دوبارہ اب بہتری کی طرف گامزن ہیں۔

جرمن حکومت کا کہنا ہے کہ اس برس کے آخر تک اپنی شرح نمو کو 0.7 سے بڑھاکر 1.02 تک لے جانا، حکومت کے عزم میں شامل ہے۔

رپورٹ: عبدالرؤف انجم

ادارت: عاطف بلوچ