1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی کے متعدد اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میلز

صائمہ حیدر
17 اکتوبر 2016

جرمنی کے متعدد اسکولوں کو بند کرنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ یہ دھمکیاں بذریعہ ای میل دی گئی ہیں۔ دو اسکولوں میں بچوں کو واپس گھر بھیج دیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/2RJVL
Leipzig Droh-Emails gegen Schulen Polizei
تصویر: picture-alliance/dpa/S. Willnow
Leipzig Droh-Emails gegen Schulen Polizei
تصویر: picture-alliance/dpa/S. Willnow

جرمنی میں پولیس اور محکمہ تعلیم کے حکام نے اسکولوں کی بندش کے حوالے سے ملنے والی اِن دھمکیوں کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشرقی جرمنی  شہر ماگڈے برگ میں دو اسکولوں کو یہ دھمکیاں موصول ہوئی ہیں اور قریب نو سو طالب علموں کو گھر واپس بھیج دیا گیا ہے۔

جرمن صوبے سیکسنی کے شہر لائپزگ میں بھی سات اسکولوں کو ایسی ہی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ سرکاری نشریاتی ادارے ایم ڈی آر نے رپورٹ کیا ہے کہ لوئر سیکسنی اور باویریا کی ریاستوں میں بھی اسکولوں کو اس طرح کی دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی ہیں۔

 تاہم پولیس نے ایسے اسکولوں کی صحیح تعداد کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی ہیں جنہیں تالا لگانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ نہ ہی ای میلز میں کسی قسم کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ پولیس نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسکولوں کو بند کرنے سے متعلق دھمکی آمیز پیغامات جرمنی کے مختلف علاقوں میں بھیجے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق فی الحال اِن پیغامات کی سنجیدگی کی نوعیت کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔