1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی کے خصوصی مندوب کا پہلا دورہ پاکستان

افسراعوان21 مارچ 2009

پاکستان اور افغانستان کے لئے مقرر کئے گئےجرمنی کے خصوصی مندوب بیرنڈموٹزیل بُرگ اپنے پہلے دورہ پاکستان پرجمعہ 20 مارچ کی شام اسلام آباد پہنچے۔ جہاں انہوں نے پاکستانی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

https://p.dw.com/p/HGas
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اورBernd Mützelburg کے درمیان ہونے والی ملاقات میں نے امن و امان کی بحالی کے لئے مکالمت، مفاہمت اور تعمیر وترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔تصویر: AP

پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اپنی ملاقات میں بیرنڈموٹزیل بُرگ نے جرمن حکومت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کئے جانے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور جرمنی کے دوطرفہ تعلقات اور خطہ میں دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے کئے گئے اقدامات زیر بحث لائے گئے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ خطے میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے اور صرف طاقت کے استعمال سے اس مسئلے کو حل نہیں کیا جاسکتا۔ اسکے علاوہ علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لئے مکالمت، مفاہمت اور تعمیر وترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Bernd Mützelburg
جرمن حکومت نے بیرنڈموٹزیل بُرگ کو فروری میں خصوصی مندوب برائے پاکستان اور افغانستان مقرر کیا تھاتصویر: pa / dpa

امریکی حکومت کی جانب سے رچرڈ ہالبروک کی پاکستان اور افغانستان کے لئے خصوصی ایلچی کے طور پر تقرری کے بعد جرمن حکومت نے بھی گزشتہ ماہ برنڈ موٹزیل بورگ کو پاکستان اور افغانستان کے لئے خصوصی مندوب مقرر کیا ہے۔ افغانستان میں قیام امن کے لئے موجود بین الاقوامی فوج میں جرمنی کے بھی تین ہزار پانچ سو فوجی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ جبکہ اسی برس اگست میں ہونے والے انتخابات کے موقع پر جرمنی اپنے مزید 600 فوجی افغانستان بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔