1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی میں دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام

5 ستمبر 2007

جرمنی میں منگل 4 ستمبر کو دہشت گردی کے شبے میں تین افراد کو گرفتار کر تے ہوئے جرمنی میں اسلام پسند دہشت گردوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر بم دھماکوں کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ جرمنی کی چیف فیڈرل پراسیکیوٹر مونیکا ہارمز کے مطابق گرفتار شُدگان کی عمریں 22 تا 29 سال ہیں، جن میں سے دو اسلام قبول کر لینے والے جرمن ہیں اور ایک ترک اور اُن کا تعلق القاعدہ کے ساتھ روابط رکھنے والے ایک بین الاقوامی دہشت گرد گروپ جہاد یونین سے

https://p.dw.com/p/DYGY
5 ستمبر کو ایک نامعلوم شخص کو، جو غالباً مشتبہ افراد میں سے ایک ہے، کارلسروہے کی وفاقی جرمن عدالت سے لے جایا جا رہا ہے۔
5 ستمبر کو ایک نامعلوم شخص کو، جو غالباً مشتبہ افراد میں سے ایک ہے، کارلسروہے کی وفاقی جرمن عدالت سے لے جایا جا رہا ہے۔تصویر: AP

�ے۔

بتایا گیا ہے کہ جرمنی میں امریکی مراکزاورتنصیبات پر کار بم حملوں کی تیاریاں کرنے والے یہ افراد مَیڈرڈ یا لندن کے دھماکوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقتور بم بنا سکتے تھے اور اُن کے قبضے سے سینکڑوں کلوگرام وزنی بارودی کیمیاوی مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فرینکفرٹ ایئر پورٹ اور شہر رَمشٹائن کا امریکی فوجی اڈہ دہشت گردوں کا ہدف تھے۔

پولیس اِن مشتبہ افراد پر دسمبر سن 2006ء سے نظر رکھے ہوئے تھی، جب یہ شہر Hanau کے امریکی اڈے کا مشاہدہ کرتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔