1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جاپان: کورونا وائرس کا بحران، آن لائن ڈیٹنگ میں اضافہ

26 مئی 2020

جاپانی شہری کورونا وائرس کی وبا کے دوران جیون ساتھی کی تلاش میں آن لائن ڈیٹنگ کے پلیٹ فارمز کا استعمال کر رہے ہیں۔ رشتہ استوار کرنے کی کمپنیاں اب ورچوئل بار، ویڈیو پارٹی اور آن لائن کوکنگ کی سروسز مہیا کر رہی ہیں۔

https://p.dw.com/p/3clLh
Japan | Coronavirus | Menschenmenge | Shopping
تصویر: picture-alliance/Kyodo

کورونا وائرس کی وجہ سے سماجی دوری کے دوران بہت سے جاپانی  لڑکے اور لڑکیاں جوش و خروش کے ساتھ آن لائن لائف پارٹنر تلاش کر رہے ہیں۔ لیکن نوجوانوں کے لیے یہ عمل پیچیدہ اور مشکل ہوتا ہے کیونکہ ڈیٹنگ ویب سائٹ استعمال کرنے والے افراد سماجی دوری کے ضوابط کی وجہ سے روبرو ملاقات نہیں کر سکتے۔
رشتے استوار کرنے کی روایتی کمپنیوں نے جوڑے بنانے کے متبادل طریقے پیش کرنا شروع کر دیے ہیں۔ اب پارٹنر کی تلاش، ملاقات اور ڈیٹنگ مکمل طور پر آن لائن ہو رہی ہے۔ یہ کمپنیاں پر امید ہیں کہ معمول کی صورت حال میں بھی لوگوں کا آن لائن ڈیٹنگ کے لیے جوش و خروش برقرار رہے گا۔

ٹوکیو میں واقع ایک میرج بیورو کے مینیجر کسٹمر سروسز گو یاماکوشی نے بتایا، ’’ہم نے ابھی اپریل کے اوآخر میں آن لائن ڈیٹنگ سپورٹ کا آغاز کیا، صارفین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے یہ تعداد دوگنی ہو گئی۔‘‘

Japan Corona-Pandemie Tokio
تصویر: Reuters/Kim Kyung-Hoon


بحران میں ہم سفر کی تلاش
یاماکوشی سمجھتے ہیں کہ جب ہر جگہ مسلسل منفی خبریں گردش کر رہی ہوں، مستقبل غیر یقینی ہو، تو یہ انسانی فطرت ہے کہ لوگ بحران کے وقت میں رابطہ قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے بقول، ’’پریشانی کے دوران کسی کے ساتھ ہونے کی خواہش اور بھی بڑھ جاتی ہے۔‘‘ 
یاماکوشی نے مزید کہا کہ جاپان میں شادی کے کاروبار میں سنہ 2011 کے زلزلے اور سونامی کے بعد اسی طرح کا رجحان دیکھنے میں آیا تھا۔ ان قدرتی آفات میں لگ بھگ بیس ہزار افراد ہلاک اور مکمل برادریاں تباہ ہوگئی تھیں۔

مزید پڑھیے: اور کچھ نہیں، جاپانی چور چھ ہزار سرجیکل ماسک چرا لے گئے
ایک مطالعہ کے مطابق جاپان میں جیون ساتھی کے انتخاب کے عمل میں آن لائن ڈیٹنگ کا عمل موثر ثابت ہو رہا ہے۔ کیونکہ، جاپانی معاشرے میں ملازمت، بار، ریستوران یا پھر مشترقہ دوستوں کے ذریعہ کسی شخص سے تعرف کے بعد دوبارہ ملاقات کے امکانات عموماﹰ کم ہوتے ہیں۔

Frau mit Smartphone
تصویر: picture-alliance/dpa/S. Gollnow

ورچوئل ملاقاتیں
جاپان کی ایک ایونٹ مینیجمنٹ کمپنی لنک وال کارپوریشن کے ایک سروے میں بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے ملک گیر ایمرجنسی نافذ کرنے کے بعد سے 90 فیصد غیر شادی شدہ مرد اور خواتین نے خود کو تنہا محسوس کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: معاشرے کا ضمیر: کوڑے دان خالی کرنے والے جاپانی حیران رہ گئے

اس صورت حال کے نتیجے میں آن لائن ڈیٹنگ کمپنیوں نے ورچوئل بار ویڈیو سروسز کا آغاز کیا، جس میں دو سو تک سنگل افراد شرکت کر سکتے ہیں۔ اس آن لائن پارٹی کے دوران شرکاء نئے لوگوں سے ورچوئل ملاقات اور چیٹنگ کر سکتے ہیں۔ اسی طرح میچ میکنگ کمپنیوں نے اپنی ویب سائٹ پر ایک ساتھ آن لائن کوکنگ بھی متعارف کروائی ہے۔
یاماکوشی کے مطابق لوگوں کو آمنے سامنے بات چیت کرتے یا پھر مسکراتے دیکھ کر ایک ربط کا احساس ہوتا ہے، خواہ وہ شخص جسمانی طور پر دور ہی کیوں نہ ہوں۔

جاپان میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہنگامی حالات سے قبل شادی کی صنعت بھی عروج پر تھی ۔ لیکن اب زیادہ تر کمپنیوں نے اس موسم بہار میں شادی کے رشتے میں بندھنے والے جوڑوں کو اپنی رسمی تقریبات کو سال کے آخر تک ملتوی کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
ع آ / ع ت (ریال جولیان)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں