1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

تھائی لینڈ میں پیپلز پاور پارٹی کی کامیابی

23 دسمبر 2007

تھائی لینڈ میں ہوئے پارلیمانی انتخابات غیر سرکاری نتائج کے مطابق، سابق وزیر اعظم تھاکشن شینا واترا کی حامی جماعت پیپلز پاور پارٹی نے جیت لئے ہیں اور اسے 480 نشستوں والے ایوان میں 232 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں۔

https://p.dw.com/p/DYFp
تھاکشن شینا واترا
تھاکشن شینا واتراتصویر: AP

تھائی لینڈ میں گذشتہ سال فوجی بغاوت کے بعد جو حکومت قائم کی گئی تھی اس کے زیر انتظام آج عام انتخابات منعقد ہوئے۔ تھائی پارلیمانی الیکشن کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق، سابق وزیر اعظم تھاکشن شینا واترا کے حامی سیاسی کارکنوں کی جماعت پیپلز پاور پارٹیPPP کو کامیابی توحاصل ہوئی ہے مگر یہ جماعت بہت تھوڑے فرق سے قطعی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

ملکی فوج کی طرف سے ستمبر 2006 میں شینا واترا حکومت کا تختہ الٹ دئے جانے کے بعد سے یہ پہلا موقع تھا کہ جنوب مشرقی ایشیا کی اس بادشاہت میں عوام نے اپنا ووٹ کا حق استعمال کیا۔ ووٹوں کی گنتی تقریبا مکمل ہو چکی ہے لیکن سرکاری طور پر نتائج کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ۔ پیپلز پاور پارٹی کی حریف ڈیموکریٹک پارٹی کو پارلیمان میں 161 سیٹیں ملی ہیں۔