1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

تباہ ہونے والے یمنی طیارے کی چودہ سالہ مسافر لڑکی زندہ بچ گئی

1 جولائی 2009

منگل کے روز بحر ہند میں گر کر تباہ ہونے والے یمنی طیارے کی ایک چودہ سالہ مسافر لڑکی زندہ بچ گئی ہے۔ یمنی دارالحکومت سے جہاز کومورو جزائر کی جانب جا رہا تھا۔

https://p.dw.com/p/Ieju
یمنی طیارے بحر ہند میں گرا

یمنی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز پر سوار 153 افراد میں سے اب کسی کے زندہ بچ جانے کی امیدیں نہ ہونے کے برابر ہیں تاہم بدھ کی صبح تلاش کے کام امدادی ٹیمیں چودہ سالہ لڑکی باکاری باہیا کو بچالینے میں کامیاب ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق حادثے میں لڑکی کے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں ہیں اور کندھے کی ہڈی ٹوٹ گئی تاہم طبی امداد میں مصروف ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ باہیا کی حالت خطے سے باہر ہے۔

دوسری جانب جہاز کے ملبے کی تلاش کے کام میں مدد کے لئے امریکی اور فرانسیسی ٹیمیں بھی علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تلاش کے کام میں سرگرداں ٹیمیوں کو تباہ ہونے والے اس جہاز کا بلیک بکس مل گیا ہے۔

دریں اثنا پیرس حکام نے طیارے میں چھیاسٹھ فرانسیسی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ ادھر یمنی حکام کا یہ کہنا ہے کہ مسافروں میں کینیڈا، کومورو، ایتھوپیا، انڈونیشیا اور مراکش کے شہری بھی شامل تھے۔ تاہم ابھی تک مسافروں کی حتمی فہرست جاری نہیں کی گئی ہے۔

اس سے قبل امریکہ کی جانب سے ایک ہیلی کاپٹر روانہ کیا گیا تھا جو تلاش کے کام میں مدد دے رہا ہے۔ فرانس بھی اپنا ایک ہوائی جہاز اسی مقصد کے لئے علاقے کی طرف روانہ کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ منگل کے روز یمنی ایئر لائنر کی ایئر بس 310 دارالحکومت صناء سے کومورو جزائر کی جانب روانہ ہوئی تھی کہ شمال میں بحرہند میں گر کر تباہ ہو گئی۔

جہاز میں بڑی تعداد میں فرانسیسی شہری سوار تھے۔ جون کے ماہ ہونے والا یہ دوسرا فضائی حادثہ تھا جس میں فرانسیسی شہری نشانہ بنے۔

یکم جون کو برازیل سے پیرس آنے والے ایئر فرانس کی پرواز بحر اوقیانوس میں گر کر تباہ ہو گئی تھی۔ اُس حادثے میں 228 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں بڑی تعداد فرانسیسی شہریوں کی تھی۔

خبر رساں ادارے

ادارت : عاطف توقیر