1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بے نظیر قتل : اقوامِ متحدہ کمیشن تشکیل دینے کے لیے تیّار

11 جولائی 2008

پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نیو یارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹّو کے قتل کی تحقیقات کے لیے اقوامِ متحدہ ایک کمیشن کی تشکیل پر راضی ہو گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/Eamo
سابق وزیرِ اعظم پاکستان بے نظیر بھٹّوتصویر: AP

اقوامِ متحدہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ نے کمیشن کی تشکیل کے لیے پاکستانی حکومت کی درخواست قبول کر لی ہے تاہم ابھی اس کی جزویات سے متعلق مشاورت ہونا باقی ہے۔


پاکستان کے ممتاز صحافی اور تجزیہ نگار غازی صلاح الدین کا کہنا ہے کہ یہ مطالبہ اس وقت تک تو اثر رکھتا تھا جب پیپلز پارٹی حکومت میں نہیں تھی۔ اب جب پیپلز پارٹی کی حکومت ہے تو کہا یہی جائے گا کہ وہ خود قتل کی تحقیقات کیوں نہیں کرتی۔