1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں

عاطف توقیر22 اگست 2008

بھارتی علاقوں اترپردیش اور بہار میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ۔حالیہ مون سون بارشوں سےاب تک 700سے زائد افرادہلاک ہو چکے ہیں۔

https://p.dw.com/p/F2xJ
بھارت میں ایک بچی برساتی پانی میںتصویر: AP


بھارت میں مون سون کی بارشوں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 700سے تجاوز کر گئی ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے اتر پردیش میں مزید 27افراد ہلاک ہو گئے۔ جس سے پورے بھارت میں ان بارشوں اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد700سے زائد ہو گئی ہے۔ ریلیف کمشنر G.K.Tandonکے مطابق گھروں کے گرنے سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ مختلف جگہوں پر آسمانی بجلی گرنے سے بھی 75افراد ہلاک ہوئے۔

Flut in Süd Asien
بھارتی ریاست اتر پردیش ان بارشوں سے شدید متاثرتصویر: AP

متاثر ہونے والوں کی زیادہ تعداد دیہی علاقوں کے رہائشیوں کی ہے۔ اندازہ ہے کہ حالیہ بارشوں سے مجموعی طور پر تقریبا ً 1.29 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں۔ شدید بارشوں اور سیلاب سے اتر پردیش کے ڈیم کو بھی نقصان پہنچا ہے ، اس سے سیلاب زدہ علاقوں کو مذید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیم کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ مون سون کی بارشوں کی تباہ کاریوں میں بھارتی ریاست بہار بھی بُری طرح متاثر ہوئی ہے اور ریاست بھر میں ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ اندازے کے مطابق تقریباًسات لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جب کے بھارت بھر کے سیلاب زدہ علاقوں میں سینکڑوں ایکٹر اراضی پر کھڑی فصلیںشدید متاثر ہوئیں اور جانور سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔ مسلسل بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور دریاؤں میں پانی کا بہاؤ خطرے کے نشان سے اوپر ہے ۔ دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے غریب لوگوں ان بارشوں سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جو انتہائی کسمپرسی کے عالم میں امداد کا انتظار کر رہے ہیں۔ ہنگامی بنیادوں پر امداد نہ کی گئی تو ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ موجود ہے۔