1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت سے کوئی تعلق نہیں: تحریک طالبان

31 جولائی 2008

پاکستان میں تحریک طالبان کے ترجمان نے کہا ہےکہ ان کے بھارتی حکومت سے کوئی رابطے نہیں ہیں۔ داخلہ امور کے مشیر، رحمان ملک نے کہا تھا کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ جات میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات میں بھارت کا ہاتھ ہے۔

https://p.dw.com/p/Eo2Z
تصویر: AP

تحریک طالبان کے ترجمان، مولوی عمر نے پاکستانی وزیر اعظم کے داخلہ امور کے مشیر رحمان ملک کے بیان کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ وہ ایک جہادی تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں،جس کے کچھ اصول اور ضابطے ہیں، اور وہ روپے کے عوض لوگوں کو قتل نہیں کرتے ۔

اس سے قبل رحمان ملک نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں بد امنی اور ’دہشت گردی ‘ کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔

پاکستان میں بعض سیکورٹی تجزیہ نگار اس بات کو مانتے ہیں کہ افغانستان اور بھارت کے مستحکم ہورہے تعلقات سے پاکستان کے قبائلی علاقہ جات میں حالات خراب ہورہے ہیں۔ معروف صحافی اور تجزیہ نگار، طلعت حسین نے ڈوئچے ویلے سے گفتگو کرتے ہوتے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ بھارت اور افغانستان مل کر پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔