1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

 بھارت سے داعش کی اسمگل شدہ ’فائٹر ڈرگ‘ اٹلی میں پکڑ لی گئی

صائمہ حیدر
3 نومبر 2017

اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے جہادی گروپ اسلامک اسٹیٹ کی جانب سے اسمگل کی جانے والی پچاس ملین یورو مالیت کی افیون سے بنی مسکن ادویات کی ایک بڑی کھیپ اپنے قبضے میں لے لی ہے۔ یہ منشیات بھارت سے اسمگل کی گئی تھیں۔

https://p.dw.com/p/2mz7Y
Symbolbild Drogenschmuggel
تصویر: picture-alliance/dpa

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق اطالوی علاقے گواردا دی فینانسا میں کسٹم پولیس کے حکام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج بروز جمعہ تین نومبر کو اٹھاون ملین ڈالر یا پچاس ملین یورو مالیت کی ’ٹرامنڈول‘ نامی دوا کی قریب چوبیس ملین گولیاں ایک شپمنٹ میں پکڑی گئی ہیں۔

یہ نشہ آور گولیاں بھارت سے بحری جہاز کے ذریعے لیبیا کے لیے بھیجی جا رہی تھیں۔ اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسند گروہ داعش ’ ٹرامنڈول‘ نام کی دوا بڑے پیمانے پر اپنے جنگجوؤں کو محرک رکھنے اور ان میں جسمانی قوت مدافعت بڑھانےکے لیے استعمال کرتا ہے۔اسی وجہ سے اس دوا کو ’فائٹر ڈرگ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

آج کی اطالوی پولیس کی اس کارروائی میں مقامی اینٹی مافیا پراسیکیوٹرز اور امریکی ڈرگ اینفورسمنٹ کی مدد شامل تھی۔