1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا : ہیمبرگ نے فرینکفرٹ کو شکست دے دی

22 جنوری 2011

جرمنی کی قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کے 19 ویں میچ ڈے میں جمعہ کو کھیلے گئے واحد میچ میں ہیمبرگ نے فرینکفرٹ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔

https://p.dw.com/p/100oY
تصویر: dapd

کھیل کے پہلے ہاف کے اختتام تک کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو پائی۔ دوسرے ہاف کے 20 ویں منٹ میں Anis Ben-Hatira کے پاس پر پیٹرک نے ہیمبرگ کی طرف سے بال فرینکفرٹ کے گول میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلا دی، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ اس فتح کے بعد ہیمبرگ کی ٹیم اب لیگ میں چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ ہیمبرگ نے اب تک کھیلے گئے اپنے 19 میچوں میں سے نو میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 30 پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔

لیگ میں اس وقت پانچواں نمبر دفاعی چیمپیئن بائرن میونخ کا ہے۔ بائرن میونخ نے اب تک 18 میچ کھیل کر 30 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔ بائرن میونخ کی ٹیم اس میچ ڈے میں آج کائزرزلاؤٹرن کا سامنا کرے گی۔

بنڈس لیگا پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت پہلی پوزیشن ڈورٹمنڈ کی ہے۔ ڈورٹمنڈ نے 46 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں اور آج اس کا میچ شٹٹ گارٹ کی ٹیم سے ہو رہا ہے۔

Fussball 1. Bundesliga 2010/2011 19. Spieltag Hamburger SV Eintracht Frankfurt
کھیل کے پہلے ہاف میں کوئی گول نہ ہو سکاتصویر: dapd

لیگ میں دوسری پوزیشن 34 پوائنٹس کے ساتھ ہینوور کی ہے۔ آج ہینوور کا میچ شالکے کے ساتھ ہو رہا ہے۔ تیسری اور چوتھی پوزیشن کی ٹیمیں مائنز اور لیورکوزن ہیں۔ ان دونوں ٹیموں کے 33 پوائنٹس ہیں۔ مائنز کی ٹیم آج وولفس برگ کے مدمقابل آ رہی ہے جبکہ اس میچ ڈے میں لیورکوزن کا میچ کل اتوار کے روز میونشن گلاڈباخ سے ہوگا۔

ہفتہ کو کھیلے جانے والے میچوں میں فرائی برگ کا میچ نیورمبرگ سے جبکہ کولون کا میچ بریمن سے ہو رہا ہے۔ اتوار کے روز دو میچز کھیلے جائیں گے، جس میں لیورکوزن اور میونشن گلاڈباخ کے علاوہ ہوفن ہائم اور سینٹ پاؤلی کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں