1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا: ڈورٹمنڈ اور شالکے کا میچ برابر

21 فروری 2009

بنڈس لیگا میں جمعہ کے دن کھیلے جانے والے ایک میچ میں ڈورٹمنڈ اور شالکے مابین میچ ایک ایک گول سے برابر رہا اور یوں پوائنٹس ٹیبل پر ڈوٹمنڈ کی ٹیم بتیس پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر اپنی جگہ قائم رکھنے میں کامیاب رہی۔

https://p.dw.com/p/GyR7
شالکے کے کیون کورانی میچ کا پہلا گول کرتے ہوئےتصویر: AP

گیلزن گرشن میں ان دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے میچ کے برابر ہونے کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اورڈورٹمنڈ اور شالکے کی ٹیمیں ایک ایک پوائنٹ حاصل کرکے بالترتیب آٹھویں اور نویں نمبر پر ہی رہیں۔ تاہم اس میچ میں ڈرٹمنڈ کی ٹیم نے اپنے پوائنٹس بتیس کر لئے ہیں اور یوں وہ پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر کی ٹیم شٹوٹگارڈ کی ٹیم کے ساتھ آن کھڑی ہوئی ہے۔ لیکن شٹوٹگارڈ کی ٹیم نے ابھی بیس میچ کھیلے ہیں جبکہ ڈرٹمنڈ کی ٹیم اکیس میچ کھیل چکی ہے۔

جمعے کے روز کھیلے گئے اس میچ کے بیسویں منٹ میں شالکے کے کھلاڑی کیون کورانی نے ایک عمدہ گول کیا تاہم ڈرٹمنڈ کے متبادل مصری کھلاڑی محمد زیڈان نے میچ کے چھہترویں منٹ میں ایک شاندار گول کر کے شالکے کی برتری ختم کر دی۔

Bundesliga Schalke gegen Dortmund
کیون کورانی ، بائیں اور دائیں طرف ڈرٹمنڈ کے Patrick Owomoyelaتصویر: AP

اس وقت بنڈس لیگا پوائنٹ ٹیبل کے پہلے نمبر پر ہیرتھا بی ایس سی برلن کی ٹیم ہے جس نے بیس میچ کھیل کر چالیس پوائنٹس بنا رکھے ہیں۔ برلن کی ٹیم نے اپنے بارہ میچ جیتے ہیں اور چار ہارے ہیں اور اتنے ہی میچ برابر کر رکھے ہیں۔ پوائنٹ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہافن ہائیم کی ٹیم ہے جس کے انتالیس پوائنٹس ہیں، جبکہ ہیمبرگ کی ٹیم بھی انتالیس پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔

ہفتےکےدن بنڈس لیگا فٹبال مقابلوں میں کل سات میچ کھیلے جائیں گے جس میں سب سے زیادہ اہم میچ میونخ اور کلون کے مابین سمجھا جا رہا ہے۔ میونخ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت چوتھے نمبر پر ہے اور اس نے بیس میچ کھیل کر اڑتیس پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔

بنڈس لیگا کی دفاعی چمپیئن میونخ نے اعلان کیا ہے کہ کلون کے خلاف میچ میں ان کے اہم کھلاڑی لوکا ٹونی شریک نہیں ہوں گے۔ یاد رہے کہ اطالوی کھلاڑی لوکا ٹونی اس اطالوی ٹیم میں شامل تھے جس نے حالیہ ورلڈ کپ کا فائنل جیتا تھا۔

ہفتے کے دن کھیلے جانے والوں میچوں میں درج زیل ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

VfL Wolfsburg vs Hertha Berlin

VfB Stuttgart vs Hoffenheim

Arminia Bielefeld vs VfL Bochum

Karlsruhe vs Eintracht Frankfurt

Bor. Moenchengladbach vs Hanover 96

Energie Cottbus vs Werder Bremen