1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا: بائرن میونخ نے فرینکفرٹ کو ہرا دیا

25 اکتوبر 2009

جرمن قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا میں ہفتہ کو پانچ میچ کھیلے گئے۔ بائرن میونخ نے فرینکفرٹ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا۔ یہ انتہائی دلچسپ میچ تھا۔

https://p.dw.com/p/KEbc
بائرن میونخ کے ڈانئیل فان بیوٹین کا فیصلہ کن گول کرنے کے بعد ایک اندازتصویر: AP

دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی سخت مقابلہ ہوا۔ بائرن میونخ کی جانب سے فیصلہ کن گول کھیل کے اٹھاسیویں منٹ میں ڈانئیل فان بیوٹین نے کیا۔

Fußball Bundesliga Hannover 96 VfB Stuttgart Didier Ya Konan schießt zum 1:0
ہینوور اور شٹٹ گارٹ کے درمیان مقابلے کا منظرتصویر: dpa

مونش گلاڈباخ اور کولون کے درمیان میچ بے نتیجہ رہا۔ دونوں ٹیمیں ایک بھی گول اسکور نہیں پائیں۔ مائنز نے فرائبرگ کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ ہوفن ہائیم نے بھی نیوریم بیرگ کو صفر تین سے ہرایا۔ جبکہ ہینوور نے شٹٹ گارٹ کو ایک صفر سے مات دی۔

اتوار کو ویک اینڈ کے آخری روز تین میچ کھیلے جائیں گے۔ سب سے پہلا مقابلہ ہیرتھا اور وولفسبرگ کے درمیان ہوگا۔ دوسرا میچ شالکے اور ہیمبرگ کے درمیان جبکہ آخری میچ بوخوم اور ویرڈیر کے درمیان کھیلا جائے گا۔

بنڈس لیگا میں جمعہ کو لیورکیوزن اور ڈورٹمُنڈ کے درمیان اس ویک اینڈ کا پہلا میچ کھیلا گیا، جو بے نتیجہ رہا۔ دونوں ٹیمیں ایک ایک گول ہی اسکور کر سکیں۔

اس وقت بنڈس لیگا کی ریکنگ میں لیورکیوزن سرفہرست ہے۔ اسے ہیمبرگ پر ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہے۔ ہیمبرگ اتوار کو شالکے کا سامنا کرے گی، یہ میچ جیتنے کی صورت میں اسے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل ہوجائے گی۔ شالکے اس وقت تیسری پوزیشن پر ہے۔

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: عاطف بلوچ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں