1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا:چھبیسواں میچ ڈے

Abid Hussain Qureshi4 اپریل 2009

ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچوں کی وجہ سے گزشتہ ویک اینڈ پر جرمن قومی فٹ بال لیگ میں کوئی میچ شیڈیول نہیں تھا۔ اُس وقفے کے بعد بنڈس لیگا میں میچوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/HQI6
وولفس برگ اور میونخ ٹیم کے درمیان میچ کا منظر، وولفس برگ پانچویں گول کی پوزیشن میںتصویر: AP

چھبیسواں میچ ڈے کی بظاہر شروعات تو جمعہ سے ہو گئی ہیں۔ ایک میچ کھیلا گیا تھا جس میں شالکے کی مضبوط ٹیم نے اندازوں کے مطابق بیلے فیلڈ کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔

آج پانچ میچ شیڈیول تھے:

وولفس برگ بمقابلہ بائرن میونخ

وولفس برگ کی ٹیم مسلسل سات میچوں میں کامیابی حاصل کرنے کی وجہ سے اِس میچ میں قدرے اپر ہینڈ کے ساتھ میدان میں اتری۔ شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے وولفس برگ نے میونخ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔ اِس کامیابی کے بعد وولفس برگ نے پوائٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

ہیرتھا برلن بمقابلہ ڈارٹ منڈ

ہیرتھا کو اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لئے ڈارٹمنڈ کے مضبوط دفاع کو توڑنا بہت ضروری تھا۔ مگر اِس میچ میں ہیرتھا کی ٹیم اپنا میچ ہار گئی۔ ڈارٹمنڈ نے ٹاپ ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا۔ ہیرتھا شکست سے ٹاپ پوزیشن سے محروم ہو گئی۔

فرنکفرٹEintracht بمقابلہ انرگی کاٹ بُس

انرگی کاٹ بُس کی ٹیم سردست پوائنٹس ٹیبل پر نیچے سے دوسرے مقام پر ہے۔ فرینکفرٹ کی ٹیم نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے میچ میں کامیابی حاصل کی۔

ہیمبرگ بمقابلہ ہوفن ہائیم

ہوفن ہائیم نے بنڈس لیگا کی موجودہ چیمپئن شپ کے پہلے حصے میں شاندار کارکردگی دکھائی تھی اور وہ پہلے حصے کی چیمپئن تھی مگر دوسرے حصے کے شروع ہونے کے بعد سے وہ جدو جہد کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ ہیمبرگ کی ٹیم نے یہ اہم میچ ایک گول سے جیت لیا۔ ہوفن ہائیم اب چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔

بوخم بمقابلہ سٹٹ گارٹ

سٹٹ گارٹ کی ٹیم چھٹی پوزیشن کی حامل ہے اور اُس کے کھلاڑی اچھے تال میل سے کھیلتے ہیں۔ سٹٹ گارٹ نے یہ میچ ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیتا۔

کل اتوار کو تین میچ کھیلے جائیں گے۔ اِن میچوں میں کے بنڈس لیگا پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ پوزیشن پر اثر انداز ہونے کے امکان کم ہیں۔ تمام ٹیمیں آٹھویں پوزیشن سے نیچے کی ہیں۔