1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

برلن کا ورلڈ کپ اسٹیڈیم

8 جون 2006

برلن کے ورلڈ کپ اسٹیڈیم میں عالمی کپ 2006 کی صورت میں ستر سالوں کے بعد کسی بین الاقوامی سپورٹس مقابلوں کا اِنعقاد ہو گا۔ یہ وہی مقام ہے جہان سن اُنیس سو چھتیس کے گرمائی اولمپکس منعقد ہوئے تھے۔ اِس سٹیڈیم کو خصوصیت سے عالمی کپ کے لئے ایک نیا رنگ دیا گیا ہے۔ اس میدان پر نو جولائی کا فائنل کھیلا جائے گا۔ سٹیڈیم کے اندر چھہتر ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ نو آراستہ سٹیڈیم کا باقاعدہ افتتاح سن دو ہزار چار میں کیا گی

https://p.dw.com/p/DYOE
برلن کا ورلڈ کپ اسٹیڈیم
برلن کا ورلڈ کپ اسٹیڈیمتصویر: AP

� تھا۔ برلن کے اِس میزبان سٹیڈیم میں کُل چھ میچ ہوں گے۔جن میں ایک کوارٹر فائنل بھی ہے۔ جرمنی کی قومی ٹیم نے برازیل کے خلاف یہاں ایک میچ کھیلا تھا اوروہ برابر رہا تھا۔ اُنیس سو چوبیس میں تعمیر ہونے والے اِس سٹیڈم پر اُس وقت بیالیس ملین مارک خرچ آئے تھے اور اب اِس کی آرائش پر ایک سو پینسٹھ ملین یورو خرچ ہوئے ہیں جو اُس وقت سے تیس گنا زیادہ ہیں۔