1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

برلسکونی کی ’روبی‘ اسٹار بن گئیں

4 مارچ 2011

اطالوی وزیرِ اعظم سلویو برلسکونی جس جنسی اسکینڈل کو بھگت رہے ہیں، وہ ایک اٹھارہ سالہ دوشیزہ کریما المحروق کے متعلق ہے، جنہیں روبی بھی کہا جاتا ہے۔ جمعرات کے روز وہ ویانا کے اوپیرا میں ایک ستارے کی طرح جلوہ گر ہوئیں۔

https://p.dw.com/p/10Tk3
اطالوی وزیرِ اعظم سلویو برلسکونی ’روبی‘ سے متعلق ایک جنسی اسکینڈل کے الزام میں پیشیاں بھگت رہے ہیںتصویر: picture alliance/dpa

مراکش سے تعلق رکھنے والی اٹھارہ سالہ پول ڈانسر کریما المحروق جب ویانا کے اوپیرا بال میں جلوہ نما ہوئیں تو وہاں آئے لوگوں میں ایک ہیجان کی سی کیفیت تھی۔ انہوں نے کاؤ بوائے کی طرح کا ہیٹ پہن رکھا تھا اور لوگ ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب تھے۔

Silvio Berlusconi
برلسکونی اپنے اوپر لگے الزامات کی تردید کرتے رہے ہیںتصویر: AP

 یہ وہی المحروق ہیں، جنہیں ’دل چرا لینے والی روبی‘ کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ اطالوی وزیرِ اعظم سلویو برلسکونی انہی روبی سے متعلق ایک جنسی اسکینڈل کے الزام میں پیشیاں بھگت رہے ہیں۔ برلسکونی پر کمسن اور نابالغ روبی کے ساتھ پیسے دے کر جنسی تعلق قائم  کرنے کا الزام ہے۔

سنہری رنگ کے کپڑے پہنے روبی کے چاروں اطراف فوٹوگرافر اور ذرائع ابلاغ کے نمائندے تھے۔ وہ کسی فلمی ستارے کی طرح معلوم ہو رہی تھیں۔ ان کے ہمراہ امریکی ٹی وی سیریز ڈیلس کے سابق اداکار لیری ہیگمین بھی تھے۔

بعض لوگ روبی کی خوب صورتی اور دلکشی کی ستائش کر رہے تھے تو بعض کے نزدیک روبی کا اس محفل میں ہونا ایک شرمناک بات تھی۔ تاہم روبی کو ان باتوں سے کوئی دلچسپی نہیں تھی اور انہوں نے تبصرہ کیا تو فقط اوپیرا بال پر، اور وہ یہ کہ اوپیرا بال انتہائی مسحور کن ہے۔

اس تقریب میں فیشن اور گلیمر کی دنیا کے بڑے نام شریک تھے۔ یہ ایک انتہائی پرتعیش تقریب تھی، جس کا ٹکٹ دو سو تیس یوروز اور ہال کے باکسز کا ٹکٹ سترہ ہزار یوروز کے لگ بھگ تھا۔

رپورٹ: شامل شمس⁄  خبر رساں ادارے

ادارت: امجد علی