1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

برطانیہ میں بارہ مشتبہ شدت پسند گرفتار

خبر رساں ادارے9 اپریل 2009

برطانوی پولیس نے انسداد دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی کے دوران شمال مغربی انگلینڈ سے کم از کم بارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے، جن میں دس پاکستانی طالب علم شامل بتائے جاتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/HTGN
تصویر: picture-alliance/ dpa

گرفتار کئے گئے پاکستانی باشندوں کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ سٹوڈنٹ ویزاز پر برطانیہ میں رہ رہے تھے۔ پولیس نے لیورپول اور مانچیسٹر میں مختلف چھاپوں کے دوران یہ گرفتاریاں عمل میں لائی ہیں۔

برطانوی ہوم سیکرٹری Jacqui Smith نے پولیس کو اس ’’کامیاب‘‘ آپریشن کے لئے مبارکباد دیتے ہوئے مزید کہا کہ برطانیہ کو شدت پسندوں سے شدید خطرات لاحق ہیں۔

یہ گرفتاریاں ایک ایسے وقت میں عمل میں آئی ہیں جب برطانوی پولیس کے انسدادِ دہشت گردی کے شعبے کے سربراہ کو سکیورٹی کے معاملے میں غفلت برتنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔