1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بجلی سے چلنے والی کاریں: نت نئے تصورات اور منصوبے

13 اپریل 2011

جرمنی میں ماہرین دیگر شعبوں کی طرح نقل و حمل کے ذرائع کے شعبے میں بھی ہمہ وقت اِس موضوع پر سوچ بچار میں مصروف رہتے ہیں کہ آنے والا کل اپنے ساتھ کیا کچھ نئی ایجادات اور اختراعات لے کر آئے گا۔

https://p.dw.com/p/10sMj
تصویر: DW/Mattox

یہ ماہرین اِس بات پر متفق ہیں کہ مستقبل میں نقل و حمل کے ذرائع برقی توانائی سے چلیں گے۔ جرمن محققہ بِرگٹ گیبہارٹ کا کام ہی مستقبل سے متعلق موضوعات پر تحقیق کرنا ہے۔ وہ بتاتی ہیں: ’’شہروں کے مرکزی حصوں میں برقی توانائی سے چلنے والی موٹر گاڑیاں ایک بڑا موضوع ہیں۔ ہم دُنیا کے گنجان آباد علاقوں پر نظر ڈالیں تو پتہ چلتا ہے کہ ایک ملین یا اُس سے زیادہ آبادی والے شہروں کی تعداد میں پچاس کے عشرے کے بعد سے چار گنا اضافہ ہوا ہے۔ تب اِن کی تعداد 80 تھی جو اب بڑھ کر 365 ہو چکی ہے۔ اس تعداد میں ابھی مزید اضافے کا امکان ہے، چنانچہ ہمیں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا کوئی متبادل تلاش کرنا ہو گا۔‘‘

جرمنی میں Siemens جیسے صنعتی ادارے بھی بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے شعبے میں سرگرمِ عمل ہیں، جن کا بنیادی طور پر کاریں تیار کرنے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اِس ادارے کے ماہرین کے خیال میں مستقبل کی صرف اور صرف بجلی سے چلنے والی کاریں انسانی زندگی کو آسان بنانے والی کمپیوٹر ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گی۔

li-tecbatterie.jpgli-Tec Batterie Foto: Sesilia Pappert f. DW zum Thema: Elektroauto Li-Tec Kamenz Daimler
کاروں میں آج کل توانائی ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والی بیٹریاں چارج ہونے کے لیے وقت زیادہ لیتی ہیں، اُن کے اندر موجود توانائی خرچ بھی جلدی ہو جاتی ہے اور وہ مہنگی بھی پڑتی ہیںتصویر: DW/Sesilia Pappert

ان کاروں کے لیے مطلوبہ بجلی توانائی کے متبادل ذرائع سے حاصل کی جائے گی۔ مسئلہ لیکن یہ ہے کہ ہوا اور سورج سے حاصل کی جانے والی بجلی کبھی مقدار میں کم ہوتی ہے، کبھی زیادہ۔ ایسے میں مستقبل کی کاریں ایسی ہوں گی، جو بجلی ذخیرہ بھی کر سکیں گی۔

کاروں میں آج کل توانائی ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والی بیٹریاں چارج ہونے کے لیے وقت زیادہ لیتی ہیں، اُن کے اندر موجود توانائی خرچ بھی جلدی ہو جاتی ہے اور وہ مہنگی بھی پڑتی ہیں۔ ایسے میں کئی سائنسدان ایسے طریقوں پر تحقیق کر رہے ہیں، جن میں بیٹری کی ضرورت ہی نہ پڑے۔ جرمنی کی کارلسروہے یونیورسٹی کے پروفیسر یرگن والٹر اور اُن کے طالبعلم ایسی توانائی استعمال کر رہے ہیں، جو اُن سڑکوں کے اندر موجود ہو گی، جن پر کاریں سفر کریں گی۔

Futuristische Automodelle Elektro-Auto der Zukunft: Aptera Typ-1
ماہرین کے خیال میں مستقبل کی صرف اور صرف بجلی سے چلنے والی کاریں انسانی زندگی کو آسان بنانے والی کمپیوٹر ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گیتصویر: picture-alliance/ dpa

پروفیسر یرگن والٹر کہتے ہیں:’’اگر زمین میں موجود توانائی برقی رَو کی صورت تسلسل کے ساتھ کار تک پہنچتی رہے تو توانائی کو بیٹری میں ہمہ وقت ساتھ رکھنے کی ضرورت ہی باقی نہیں رہے گی۔ بیٹری کا یہی تو نقصان ہے کہ پہلے توانائی اُس میں ڈالنا پڑتی ہے، پھر اُس کی مدد سے کار کو حرکت دی جا سکتی ہے۔ یہ بے مقصد سی بات نظر آتی ہے۔‘‘

گویا برقی رَو سڑک کے نیچے بچھی ہوئی لائنوں میں دوڑ رہی ہو گی اور اُس پر سفر کرتی ہلکی پھلکی کاریں یہ توانائی براہِ راست وصول کرتے ہوئے استعمال کر رہی ہوں گی۔

رپورٹ: امجد علی

ادارت: عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں