1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بان کی مون دوسری مدّت کے لیے بھی امیدوار

7 جون 2011

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے دوبارہ امیدواری کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/11VTH
اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مونتصویر: picture-alliance/dpa

جنوبی کوریا کے سابق وزیرِ خارجہ، چھیاسٹھ سالہ بان کی مون نے اقوامِ متحدہ کے ممبران سے باضابطہ طور پر درخواست کی ہے کہ ادارے کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی دوسری مدّت کے لیے بھی ان کی حمایت کریں۔

بان کی مون کے عہدے کی میعاد رواں برس اکتیس دسمبر کو ختم ہو رہی ہے۔ ان کا دوسری مدّت کے لیے بغیر کسی انتخاب کے منتخب ہونا خاصی حد تک طے ہے۔ بان کی مون کو امریکہ اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دیگر اہم اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

USA UN Sicherheitsrat in New York zu Libyen
بان کی مون کو سلامتی کونسل کے اکثر اراکین کی حمایت حاصل ہےتصویر: dapd

گبون میں اقوامِ متحدہ کے سفیر اور اس ماہ کے لیے سلامتی کونسل کے صدر نیلسن میسون کو ایک خط میں بان کی مون نے لکھا ہے کہ اب جب کہ ان کے عہدے کی میعاد ختم ہو رہی ہے، وہ دوسری مدّت کے لیے مؤدبانہ طور پر اپنا نام سلامتی کونسل کے اراکین کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔

اس نوعیت کا ایک خط بان کی مون نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نام بھی لکھا ہے، جس کے اراکین کی تعداد ایک سو بانوے ہے۔

سلامتی کونسل کے صدر کے نام خط میں اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا یہ بھی کہنا ہے کہ کونسل کے پندرہ ممالک اور ان کے درمیان عالمی امور، بالخصوص سلامتی اور امن، جن میں صومالیہ، سوڈان، آئیوری کوسٹ، افغانستان، عراق، افغانستان اور مشرقِ وسطیٰ بھی شامل ہیں، ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

’مجھے فخر ہے اس پر جو ہم نے مل کر کیا ہے، گو کہ میں ان چیلنجز سے واقف ہوں جو اب بھی درپیش ہیں،‘ بان کی مون کے خط سے اقتباس۔

فرانس اور امریکہ کے علاوہ چین بھی بان کی مون کی حمایت کر رہا ہے۔

رپورٹ: شامل شمس⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: عاطف بلوچ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید