1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بارسیلونا کلب تیسری بار چیمپیئنز لیگ کا فاتح

گوہر نذیر گیلانی28 مئی 2009

بارسیلونا نے روم میں چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی چیمپیئن مانچیسٹر یونائیٹڈ کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر UEFA چیمیئنز لیگ کا خطاب تیسری مرتبہ اپنے نام کرلیا۔

https://p.dw.com/p/Hyjr
بارسیلونا کے Lionel Messi نے اپنی ٹیم کے لئے فائنل میچ کے دوسرے ہالف میں مانچیسٹر کے خلاف دوسرا گول سکور کیا، پہلا گولEto'o نے کیاتصویر: AP

میچ کے پورے نوے منٹ کے دوران ایف سی بارسیلونا کے کھلاڑیوں کی پاسنگ اور ڈربلنگ اتنی عمدہ رہی کہ خود مانچیسٹر یونائیٹڈ کے مینیجر الیکس فیرگوسن کو بھی اس کا اعتراف کرنا پڑا۔

Alex Ferguson
مانچیسٹر کے مینیجر سر الیکس فیرگوسن نے کہا کہ فائنل بہترین ٹیم نے ہی جیتاتصویر: AP

’’میرے خیال میں پہلا گول ہمارے لئے ’کلر‘ ثابت ہوا۔ اگرچہ ہمارا آغاز عمدہ تھا تاہم اس کے بعد پورے میچ کے دوران ہمارے کھلاڑی نہ صرف اضطراب میں نظر آئے بلکہ گھبرائے بھی۔ بارسیلونا اس جیت کی مستحق تھی۔‘‘

بارسیلونا کی طرف سے پہلا گول کھیل کے دسویں منٹ میں Samuel Eto'o نے کیا جبکہ کھیل کے دوسرے ہالف میں مداحوں کے چہیتے Lionel Messi نے دوسرا گول سکور کیا۔ اس گول کے بعد میچ ختم ہونے میں صرف بیس منٹ باقی رہ گئے تھے۔

Fußball UEFA Champions League Manchester United Barcelona
بارسیلونا کے کھلاڑی Eto'o نے پہلا گول سکور کیاتصویر: AP

مانچیسٹر یونایئٹڈ کے مینیجر فیرگوسن نے Sky Sports کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بارسیلونا کے کھلاڑیوں نے بہترین طریقے سے دفاع کیا جبکہ مانچیسٹر کے ڈیفینس میں بہت خامیاں نظر آئیں۔

’’ہمارے پاس بہت وقت تھا، دوسرے ہالف میں کچھ آدھے مواقع بھی تھے لیکن صحیح بات یہ ہے کہ ہمیں ایک بہترین ٹیم نے شکست دی ہے۔ پہلے گول کے بعد ہمارے لئے حالات مشکل ہوگئے۔‘‘

Fußball UEFA Champions League Manchester United Barcelona
سپین اور اٹلی کے وزراء اعظم، خوزے ساپاتیرو اور سلویو بیرلسکونی، ان کے ہمراہ سپین کے کنگ بھی بارسیلونا اور مانچیسٹر کی ٹیموں کے درمیان روم میں کھیلے گئے فائنل میچ کا لطف اٹھانے کے لئے آئے تھےتصویر: AP

ایف سی بارسیلونا نے UEFA چیمپیئنز لیگ کا خطاب تیسری مرتبہ حاصل کیا ہے جبکہ لیگ کے گذشتہ چار سیزنز میں یہ اس کی دوسری فتح تھی۔

اگرچہ اس پورے سیزن کے دوران مانچیسٹر یونائیٹڈ کا ڈیفینس بہت عمدہ رہا مگر فائنل میچ میں، جب اس کی بہت زیادہ ضرورت تھی، یہ متاثر کن نہیں تھا۔

مانچیسٹر کے سینٹرل ڈیفینڈر Rio Ferdinand نے بھی اپنے مینیجر کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ فائنل میں ان کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ نہیں کیا۔

’’ہماری ٹیم میں ایک بھی کھلاڑی ایسا نہیں ہے جو یہ کہہ سکتا ہے کہ ہم نے فائنل میں انفرادی یا اجتماعی طور پر عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔‘‘

فائنل کے پہلے دس منٹ کے کھیل اور دوسرے ہالف میں کچھ لمحوں کو چھوڑ کر بارسیلونا ٹیم کی پورے میچ پر گرفت مضبوط رہی۔