1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بارسلونا جی ایس ایم نمائش 2009

افسر اعوان25 فروری 2009

اسپین کے شہر بارسلونا میں 16 سے 19 فروری کے دوران ایک بین الاقوامی موبائل فون نمائش منعقد کی گئی۔ جسے بارسلونا GSM نمائش 2009 کا نام دیا گیا۔

https://p.dw.com/p/H06h
دنیا بھر میں تیز رفتاری سے جی ایس ایم ٹیکنالوجی مقبول ہوئی ہےتصویر: picture-alliance/dpa

اس نمائش میں دنیا کی تقریبا تمام بڑی کمپنیوں نے اپنی موجودہ اور نئی آنے والی مصنوعات کو پیش کیا اور دنیاکے 189 ملکوں سے لاکھوں لوگوں نے اس نمائش کا دورہ کیا۔

موبائل فون استعمال کرنے والوں کے لئے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ اب اگر آپ اپنے موبائل فون سیٹ کا چارجر بھول گئے ہیں اور گھر سے دور ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

CeBIT 2006 Bildgalery Foto 6/10
موبائل فون اب صرف فون نہیں رہا بلکہ جدید ٹیکنالوجی نے اسے جسم کے کسی لازمی عضو کی سی حیثیت دلا دی ہےتصویر: AP

بہت جلد آپ اپنے موبائل فون کے لئے کسی بھی دوسری کمپنی کے کوئی سے بھی سیٹ کا چارجر استعمال کرسکیں گے۔ بارسلونا GSM نمائش 2009 میں تمام موبائل فون بنانے والی کمپنیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ سال 2011 میں تمام کمپنیاں اپنے تمام موبائل فون سیٹوں کے لئے یکساں چارجر بنائیں گی۔ جسے یونیورسل چارجر کے نام دیا گیا ہے۔ اور یوں کسی بھی کمپنی کے کسی بھی موبائل فون کا چارجر دوسری کمپنی کے کسی بھی سیٹ کو چارج کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکے گا۔

بارسلونا GSM 2009 میں بہت سے جدید ٹیلیفون سیٹ بھی نمائش کے لئے پیش کئے گئے جو بہت جلد مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔ ایسے ہی جدید موبائل فون سیٹوں میں سے ایک شمسی توانائی سے چلنے والا فون بھی شامل ہے۔ سام سنگ الیکٹرونک کمپنی کی جانب سےپیش کیا جانے والا بلو ارتھ (Blue Earth) نامی یہ ماحول دوست موبائل سیٹ ٹچ سکرین ہے۔ اس سیٹ کی پچھلی جانب بیٹری کے اوپر شمسی توانائی کو برقی توانائی میں بدلنے والا سولر پینل لگا ہوا ہے۔ دس منٹ کے لئے سورج کے سامنے رکھنے سے یہ موبائل مکمل طور پر چارج ہوجائے گا۔اس فون سیٹ کی ایک اور اہم بات یہ ہے کہ اسے استعمال شدہ بوتلوں کے پلاسٹک سے بنایا گیا ہے۔ اسی لئے اسے ماحول دوست یا ایکو فرینڈلی فون بھی کہا جارہا ہے۔

China zwei Frauen mit Handy in Peking
دنیا بھر میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد اب اربوں میں ہےتصویر: AP
CeBIT 2006 Bildgalery Foto 7/10
مختلف کمپنیوں کی طرف سے آئے دن نئے نئے اضافی فیچرز کے ساتھ درجنوں ماڈلز مارکیٹ میں لائے جا رہے ہیںتصویر: AP

موبائل فون سے گھڑی کا کام توآپ لیتے ہی ہیں مگر اب آپ اپنی دستی گھڑی سے موبائل فون کا کام بھی لے پائیں گے۔ اور وہ بھی ٹچ سکرین ، انٹرنیٹ اور وڈیو کال کی سہولتوں کے ساتھ۔ ایل جی کمپنی کی جانب سے پیش کئے جانے والے اس دستی گھڑی یا Wrist Watch موبائل فون کی اسکرین 13.9 ملی میٹر موٹی ہے۔ جس میں کیمرہ بھی نصب ہے۔ اس دستی گھڑی میں آپ بوقت ضرورت اپنی پسند کی فلم بھی دیکھ سکیں گے۔

بارسلونا جی ایس یم نمائش 2009 میں دیگر بہت سے جدید سہولتوں والے موبائل فونز کے علاوہ موبائل فون کی گیمز، پروگرام اور دیگر لوازمات بھی نمائش میں پیش کئے گئے۔